BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 March, 2005, 15:22 GMT 20:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ملک گیر ہڑتال کی اپیل
 

 
 
متحدہ مجلس عمل احتجاج کا دائر عوامی مسائل تک وسیع کر رہے ہیں
متحدہ مجلس عمل احتجاج کا دائر عوامی مسائل تک وسیع کر رہے ہیں
پاکستان کی چھ مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے دو اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملگ گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔

یہ اپیل جمعرات کے روز مجلس عمل کے زیرانتظام منعقد کردہ ایک مشاورتی سیمینار میں بعض تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں کے نمائندوں سے مشاورت کے بعد منظور کردہ ایک قرارداد میں کی گئی ہے۔

سیمینار میں پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مسلم لیگ نواز کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

تحریک انصاف نے تو ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا لیکن مسلم لیگ نواز کے رہنما نے مجلس عمل کے رہنماؤں کو مشورہ دیا کہ وہ میاں نواز شریف سے رابطہ کرکے حمایت حاصل کریں۔

جمعہ کے روز پاسپورٹ سے مذہب کا خانہ بحال کرانے کے لیے نکالے گئے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمد نے ہڑتال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جس سے تاثر دیا گیا تھا کہ ملک گیر ہڑتال کا مقصد بھی وہ ہی ہوگا۔

لیکن تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی حمایت حاصل کرنے کے لیے اب اس کا مقصد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا گیا ہے۔

سیمینار میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے بعض تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ہڑتال کے موقع پر دکانیں بند رکھنے اور گاڑیاں نہ چلانے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

متحدہ مجلس عمل نے ویسے تو صدر جنرل پرویز مشرف کے ان سے کیے گئے وعدے کے مطابق فوجی وردی نہ اتارنے کے خلاف احتجاجی مہم شروع کر رکھی ہے۔

لیکن اب ایسے لگتا ہے کہ وہ پاسپورٹ سے مذہب کا خانہ نکالنے جیسے مذہبی معاملات اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے جیسے عوامی مسائل کی بنیاد پر اپنی احتجاجی مہم کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد