BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 13 August, 2005, 12:06 GMT 17:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کراچی سے پانچ ’شرپسند‘گرفتار
 

 
 
پولیس(فائل فوٹو)
پولیس نے اپنے معمول کی کارروائی میں یہ گرفتاریاں کی ہیں(فائل فوٹو)
کراچی پولیس نے پانچ ایسے مشتبہ افراد کوگرفتار کیا ہے جن کے بارے میں پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہ دہشت گردی اور قتل و غارت کے ذریعے شہر کا امن و امان خراب کرنا چاہتے تھے۔

ان افراد کا تعلق ایک مذہبی سیاسی جماعت سے ہے۔

کراچی پولیس کے سربراہ طارق جمیل نے ایک اخباری پریس کانفرنس میں بتایا کہ حیدرآباد میں گرفتار کیے جانے والے ایک ملزم کی اطلاع پر پولیس نے کراچی کے مختلف علاقوں سے چھاپے مار کر چار ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار شدگان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی عمر بیس سے پچیس برس کےد رمیان ہے اور وہ طالبعلم ہیں۔ ملزمان نے تین ماہ میں اکیس لڑکوں پر مشتمل گروہ تشکیل دیا تھا۔

طارق جمیل نے بتایا کہ ملزمان جدید اور مہلک ہتھیاروں کے علاوہ بارود استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور ان کا مقصد حالیہ ایام میں قتل و غارت اور دہشت گردی کے ذریعے کراچی کا امن متاثر کرنا تھا۔

کراچی پولیس کےسربراہ نے ملزمان کی سیاسی وابستگی بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ گو انہیں اس سلسلے میں تمام معلومات حاصل ہیں مگر وہ انہیں عام نہیں کر سکتے۔

انتخابات کے دنوں میں ایک مذہبی سیاسی جماعت کے کارکنوں کی گرفتاری کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے اپنے معمول کی کارروائی میں یہ گرفتاریاں کی ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد