BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 August, 2005, 15:06 GMT 20:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
صوبہ سرحد:مدارس قوانین مزید سخت
 

 
 
لندن دھماکوں کے بعد پاکستان میں دینی مدارس پر سختی بڑھ گئی ہے۔
لندن دھماکوں کے بعد پاکستان میں دینی مدارس پر سختی بڑھ گئی ہے۔
صوبہ سرحد کے گورنر نے بدھ کو صوبہ میں دینی مدارس کے اندراج سے متعلق ایک ترمیمی آرڈیننس جاری کر دیا ہے جس کے تحت مدارس کے قیام اور انہیں چلانے کے عمل کو مزید دشوار بنا دیا گیا ہے۔

شمال مغربی صوبہ سوسائٹیز (ترمیمی) آرڈیننس2005ء کے نام سے جاری اس نئے قانون میں سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ایک نئی شق کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پشاور میں جاری کردہ ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے صوبہ میں کسی بھی دینی مدرسے کو اس وقت تک نہ تو قیام کی اجازت دی جائے گی اور نہ ہی کام کرنے دیا جائے گا جب تک مذکورہ ایکٹ کے تحت وضع کردہ شرائط کے ساتھ ساتھ مذکورہ ترمیم کے تحت اس کا اندراج نہ کرا لیا جائے۔

اس نئی ترمیم کے تحت ہر دینی مدرسہ اپنی سرگرمیوں اور کارکردگی کی سالانہ رپورٹ حکومت کو پیش کرنے کا پابند ہوگا۔

اسی طرح ہر مدرسہ اپنی حقیقی آمدن اور اخراجات کا حساب کتاب رکھنے کے ساتھ ساتھ ان کا آڈٹ کرانے اور آڈٹ شدہ رپورٹ بھی رجسٹرار کے پاس جمع کرانے کا اہتمام کرے گا۔

اس نئے قانون میں مدارس کے لیے یہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسی نوعیت کا مواد شائع نہیں کریں گے اور نہ ہی اس کی تعلیم دیں گے جس سے انتہا پسندی کو فروغ ملتا ہو یا فرقہ ورانہ یا مذہبی نفرت پھیلے۔

لندن بم دھماکوں کے بعد سے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں دینی مدارس پر تنقید کی جانے لگی تھی۔ حکومت نے بھی اس کے بعد ایک مرتبہ پھر مدارس کے اندراج اور ان میں اصلاحات کی کوششیں شروع کیں اور یہ تازہ قانون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

لیکن کئی مبصرین کے خیال میں پاکستان میں قانون بنانے سے ذیادہ اس پرعمل درآمد کا مسئلہ ہوتا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد