BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 February, 2006, 17:48 GMT 22:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
روضہِ عسکری میں دھماکے پر احتجاج
 

 
 
ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی
پاکستان میں شیعہ تنظیموں نے عراق میں روضہِ عسکری میں دھماکے اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

روضہِ عسکری پر دھماکے کے خلاف جمعے کو یوم سیاہ منایا جائیگا۔

کراچی میں جمعرات کی شام امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے گورنر ہاؤس کے قریب دھرنا دیا۔ ریلی میں خواتین اور بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن کے سروں پر کلمہ طیبہ کی پٹی بندہی ہوئیں تھیں۔

مظاہرین اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔

شیعہ علما کونسل، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے اور اسے مسلم امت کے یکجہتی کے خلاف سازش قرار دیا۔

ریلی کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے
شیعہ رہنما علامہ حسن ترابی، علامہ قنبر نقوی، قمبر حیدر زیدی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا سید باقر زیدی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامرا سانحہ میں بھی وہ لوگ ملوث ہیں جو شان رسالت میں گستاخی کے ذمہ دار ہیں جس کا مقصد امت مسلمہ کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین میں حماس کی فتح نے استعمار کو برہم کردیا ہے۔ کبھی وہ شان رسالت میں کارٹون شائع کروا رہا ہے تو کہیں ہنگو اور سمارا واقعات کروا کر مسلمانوں کو باہمی دست و گریباں کر رہا ہے۔

شیعہ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جمع کے روز یوم سیاہ منایا جائیگا جلوس اور ریلیاں نکالی جائینگی۔ انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیا کہ سمارا واقعے کی مذمت کی جائے۔

 
 
اسی بارے میں
عراق خانہ جنگی کے دہانےپر
23 February, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد