![]() | ![]() | ![]() | ![]() | ![]() | ![]() | ![]() | |||||||||||||||||||||||||||||||||||
![]() | ![]() | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|
پنچایت کے فیصلہ دو خواتین اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کےضلع پاکپتن کی تحصیل عارف والا میں پسند کی شادی کے لیے گھر چھوڑ جانے والی لڑکی کو بازیاب کرانے کے لیے پنچائیت کے حکم پر دو خواتین کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ اغوا کی جانی والی خواتین کے لواحقین کے مطابق عارف والا کے گاؤں 81 ای بی کے زمیندار کی بیٹی اپنی گھر کے ملازم محمد کے ساتھ گھر سے چلی گئی۔ لڑکی کو بازیاب کرانے کے لیے منعقد کی جانے والی پنچایت نے گھر سے چلی جانے لڑکی کے عوض لڑکے کی دو بھاوجوں کو اٹھانے کا فیصلہ دیا اور تیرہ افراد نے مبینہ طور پر ریحانہ بی بی اور فرزانہ بی بی کو اغوا کر لیا۔ پنچائیت کے فیصلے کے منظر عام آنےپر تھانہ صدر پولیس عارف والا نے اغواء کرنے والے تیرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار بھی کیا لیکن بعد میں پولیس نےچھوڑ دیا۔ گزشتہ روز اس پنچایتی فیصلہ کے خلاف خواتین کی بازیابی کے لئے ان کے لواحقین نے عارف والا میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور ان کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا۔ اغوا کی جانے والی خواتین کے لواحقین نے اپنے وکلاء اور گاؤں کے نمبردار کے ہمراہ پولیس پر ملزمان کی سرپرستی کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ مقامی ڈی ایس پی ملزمان کی سرپرستی کر رہا ہے اور جانبدارانہ پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ عارف والا کے ایس ڈی پی او چودھری محمد شریف نے بتایا کہ ان لڑکیوں کے لواحقین کے الزامات بالکل غلط لغو اور بے بنیاد ہیں ۔ ان دونوں خواتین کے غائب ہونے پر ان کو جب ان کے لواحقین سے درخواست ملی تو انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ پولیس افسر نے تسلیم کیا کہ پولیس ابھی تک ان خواتین کو اٹھانے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی ہے کیونکہ وہ اپنے گھروں سے غائب ہیں لیکن آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ان ملزمان کی گرفتاری اور ان دونوں خواتین کی بازیابی کا اشادہ دیا۔ پولیس افسر نے ملزمان کی سرپرستی کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ پنجاب میں غیرت کے نام پر خواتین کے قتل اور ان پر تشدد کے واقعات گزشتہ چند سالوں سے کثرت کے ساتھ منظر عام پر آ رہے ہیں جن کے بارے میں حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے ادارے اپنی تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ | ![]() اسی بارے میں ![]() 19 October, 2004 | پاکستان ![]() 07 December, 2004 | پاکستان ![]() 10 February, 2005 | پاکستان ![]() 01 August, 2005 | پاکستان ![]() 24 September, 2005 | پاکستان ![]() 24 November, 2005 | پاکستان ![]() 04 January, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
|