BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 03 April, 2006, 14:39 GMT 19:39 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
طالبان: ہلاکتوں کی تصدیق
 

 
 
آرمی (فائل فوٹو)
وزیرستان میں حالیہ دنوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے فوجیوں سے زیادہ عام شہری نشانہ بن رہے ہیں
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی شدت پسندوں نے تحصیل میر علی میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ پیر کے روز جھڑپ میں دو ساتھیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم فوجیوں کو نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

کسی نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے، مقامی جنگجوؤں کے ترجمان طارق جمیل نے اس سرکاری دعویٰ کے برعکس کہ مارے جانے والے غیرملکی تھے کہا کہ وہ دونوں عام قبائلی تھے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت طاقت کے استعمال کے ذریعے مشکلات پیدا کر رہی ہے تاہم انہوں نے ان مشکلات کی وضاحت نہیں کی۔ ترجمان نے سکیورٹی فورسز کو نقصان پہنچانے کا بھی دعویٰ کیا۔

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں پیر کی صبح نیم فوجی ملیشیا فرنٹیر کور اور مسلح جنگجؤں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ ایف سی کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

یہ تصادم اسوقت پیش آیا جب سکیورٹی فورسز نے دو مسلح افراد سے اسلحہ لینے کی کوشش کی۔

بارودی سرنگوں کے ذریعے عام لوگوں کی ہلاکت کے واقعات کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شدت پسندوں کے ترجمان طارق جمیل نے کہا کہ وہ عام شہریوں کے خلاف یہ ہتھیار استعمال نہیں کرتے۔

ان کا موقف تھا کہ وہ بارودی سرنگیں صرف سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لئے کام میں لاتے ہیں۔

ماضی کے برعکس اس مرتبہ جنگجوؤں کے ترجمان نے مختصر بات کرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ اس قسم کے واقعات کے ذریعے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وزیرستان میں حالیہ دنوں میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے فوجیوں سے زیادہ عام شہری نشانہ بن رہے ہیں۔ پہلے طلبہ کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی جبکہ پیر کے روز عام قبائلی اس کا نشانہ بنے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد