BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
افتخار محمد چودھری: ایک خاکہ
 

 
 
افتخار چودھری 20 ویں چیف جسٹس
انہیں سن دو ہزار گیارہ کو تریسٹھ سال کی عمر میں ریٹائر ہونا تھا
جمعہ کے روز معطل ہونے والے جسٹس افتخار محمد چودھری سپریم کورٹ آف پاکستان کے بیسویں چیف جسٹس تھے۔

انہیں تیس جون دو ہزار پانچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر انسٹھ سال ہے اور آئین میں ہونے والے ایک حالیہ ترمیم کے تحت انہوں نے پینسٹھ برس کی عمر میں سال دو ہزار تیرہ کو ریٹائر ہونا تھا۔

ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے اور وہ اس پسماندہ صوبے سے عدلیہ کے اعلیٰ ترین عہدے پر پہنچنے والے پہلے جج ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جسٹس افتخار محمد چودھری کی جگہ سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بنائے جانے والے جج جسٹس جاوید اقبال کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے۔

جسٹس افتخار محمد چودھری نے اپنی پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز سن انیس سو چوہتر میں ایک وکیل کی حیثیت سے کیا۔

 جسٹس افتخار محمد چودھری کی جگہ سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس بنائے جانے والے جج جسٹس جاوید اقبال کا تعلق بھی بلوچستان سے ہے
 

انہیں سال انیس سو نواسی میں بلوچستان کا ایڈووکیٹ جنرل بنا دیا گیا۔ اگلے ہی سال انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کر دیا گیا۔

سال انیس سو ترانوے میں انہیں بلوچستان ہائی کورٹ کا مستقل جج بنا دیا گیا۔ بائیس اپریل سال انیس سو ننانوے کو بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بنے اور اگلے ہی سال چار فروری سال دو ہزار کو انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے ترقی دے دی گئی۔

سال دو ہزار پانچ کو جب انہیں ناظم حسین صدیقی کی جگہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا چیف جسٹس بنایا گیا تو وہ عدالتِ عظمیٰ کے بیسویں سربراہ بنے۔

اس سے پہلے جسٹس سر عبدالرشید، جسٹس محمد منیر، جسٹس محمد شہاب الدین، جسٹس اے آر کارنیلیئس، جسٹس ایس اے رحمان، جسٹس فضل اکبر، جسٹس حمودالرحمن، جسٹس یعقوب علی، جسٹس انوارالحق، جسٹس انوارالحق، جسٹس محمد افضل ظلہ، جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس اجمل میاں، جسٹس سعید الزمان صدیقی، جسٹس ارشاد حسن خان، جسٹس بشیر جہانگیری، جسٹس شیخ ریاض احمد، جسٹس ناظم حسین صدیقی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہ چکے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد