BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 09 March, 2007, 12:45 GMT 17:45 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’عدلیہ کی ساکھ کو بڑا دھچکا لگا ہے‘
 

 
 
چیف جسٹس سجاد علی شاہ
’اس فیصلے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں‘
سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید سجاد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو فارغ کرنے کے فیصلے سے عدلیہ کی ساکھ کو بڑا دھچکا لگا ہے اور عوام سمجھیں گے کہ یہ ادارہ مضبوط نہیں ہے بلکہ کمزور ہے۔

بی بی سی اردو ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہوسکتے ہیں۔

’آجکل جان بوجھ کر بھی ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس میں آئین کام نہیں کرسکتا۔ صدر مشرف ان اسمبلیوں سے خود کو منتخب کروانا چاہ رہے ہیں ، ایران پر حملے کی تیاری کی جارہی ہے اور پاکستان پر اعتماد نہیں کیا جا رہا۔‘

انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کو مجموعی طور پر دیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے اثرات پاکستان کی سیاست پر ہو رہے ہیں اور بہت سی پیش رفت ہو رہی ہیں۔ ’ہوسکتا ہے یہ بھی ان میں سے ایک ہو۔‘

سجاد علی شاہ نے کہا کہ ’جو لوگ لاپتہ ہیں اور جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایجنسیوں کے پاس ہیں، حکومت چاہتی ہے کہ ان کے بارے میں نہیں پوچھا جائے۔ اس کے علاوہ بھی کئی اہم مقدمات زیر سماعت ہیں۔ اس پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

سابق چیف جسٹس نے بتایا کہ آئین کی شق نمبر 209 کے تحت صدر کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کاؤنسل میں ریفرنس دائر کر سکتے ہیں۔ جب تک ریفرنس چلے اور اس کا حتمی فیصلہ ہو تب تک وہ جج کام نہیں کرسکتا ہے۔

’اگر وہ بے قصور ثابت ہوئے تو انہیں اسی عہدے پر بحال کیا جائے گا۔‘

انہوں نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کاؤنسل چیف جسٹس، سپریم کورٹ کے دو سینئر جج، اور دو ہائی کورٹ کے سینئر چیف جسٹس پر مشتمل ہوتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
چیف جسٹس آف پاکستان معطل
09 March, 2007 | پاکستان
احساس تحفظ ضروری ہے: افتخار
11 February, 2007 | پاکستان
حدود کیس۔ اٹارنی جنرل طلب
04 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد