BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 March, 2007, 12:48 GMT 17:48 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’جوڈیشل کونسل کی تشکیل غلط ہے‘
 

 
 
حامد خان
حامد خان وکلاء کی تحریک میں ہمیشہ سرگرم رہے ہیں
پاکستان بار کونسل کے ممبر حامد خان نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل غیر آئینی ہے۔

حامد خان نے کہا کہ آئین کے تحت اگر شکایت سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ یعنی چیف جسٹسں کے خلاف ہو تو سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا سربراہ بنے گا۔

حامد خان کا کہنا ہے کہ رانا بھگوان داس سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور انہی کو سپریم جوڈیشل کونسل کا سربراہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا انڈیا سے واپس آنے میں چند گھنٹے لگتے ہیں لیکن حکومت نہیں چاہتی کہ رانا بھگوان داس سپریم جوڈیشل کونسل کی سربراہی کریں۔

سپریم جوڈیشل کونسل جس کی سربراہی جسٹس جاوید اقبال کر رہے ہیں، تیرہ مارچ کو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف لگائے گئے الزامات کے سماعت کرے گی۔

حکومت نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی ہٹانے کے فورا بعد رجسٹرار سپریم ڈاکٹر فقیرحسین کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ سپریم کورٹ کے اہلکار محمد علی کو قائم مقام رجسٹرار سپریم کورٹ مقرر کیا گیا ہے۔

جسٹس رانا بھگوان داس کی غیر موجودگی میں سپریم جوڈیشل کونسل ان اراکان پر مشتمل ہو گی: جسٹس جاوید اقبال، جسٹس عبد الحمید ڈوگر، (جج سپریم کورٹ) جسٹس رضا خان (جج سپریم کورٹ)، جسٹس چوہدری افتخار حسین( چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ)، اور جسٹس صبیح الدین احمد۔

ادھر پاکستان بھر کے وکلاء نے چیف جسٹس کی ’معطلی‘ کے خلاف بارہ مارچ کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔

حامد خان نے کہا کہ وکلاء کا موقف ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر بڑا حملہ کیا گیا ہے اور پاکستان کے حکمران کسی ایسے شخص کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں جن پر ان کو ذرا سا بھی شک ہو کہ وہ کوئی آزادانہ فیصلہ نہ کر دے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار حسین چوہدری کا سب سے بڑا قصور شاید سٹیل ملز نجکاری کے خلاف فیصلہ اور خفیہ ایجنسیوں کے طرف لوگوں کو غائب کرنے سے متعلق مقدموں کی سماعت ہے۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد