BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 29 March, 2007, 07:16 GMT 12:16 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
حفصہ کی طالبات کے خلاف مقدمات
 

 
 
طالبات
جامعہ حفصہ کی طالبات نے انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو رہا کر دیا تھا
اسلام آباد پولیس نے تین خواتین کو یرغمال بنانے اور دو پولیس اہلکاروں کو سرکاری گاڑیوں سمیت حراست میں رکھنے کے الزام میں جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔

درایں اثنا جامعہ حفصہ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ یرغمال بنائی گئی خاتون شمیم اختر سہ پہر چار بجے ایک پریس کانفرنس میں توبہ کریں گی اور اپنے جرم کا اقرارِ کریں گی۔ دوسری طرف یرغمال بنائی گئی خاتون کے بیٹے نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مدرسے کی انتظامیہ دھونس دھاندلی کے ذریعے ان کی والدہ سے کوئی اقبالی بیان دلانے کی کوشش کرے گی۔

تھانہ آبپارہ کے ڈیوٹی افسر کے مطابق جامعہ حفصہ کے پرنسپل مولانا عبدالعزیز اور نائب پرنسپل مولانا عبدالرشید غازی سمیت اسی کے قریب نامعلوم طلبا اور طالبات کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق ایک مقدمہ پولیس انسپکٹر کی جانب سے دو پولیس اہلکاروں اور پولیس موبائلز کو پکڑنے اور حراست میں رکھنے اور سرکاری کام میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

جبکہ ایک اور مقدمہ مغوی خاتون شمیم اختر کے بیٹے کی درخواست پر گھر میں لوٹ مار کرنے، زبردستی گھر میں گھسنے اور ان کی والدہ، بہن اور بیوی کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک طرف اسلام آباد انتطامیہ نے بے بسی ظاہر کرتے ہوئے پسپائی اختیار کی اور اپنے دو پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے مدرسے کی انتظامیہ سے معاہدہ کیا جبکہ دوسری طرف تین خواتین کو تاحال ان کی حراست سے نہیں چھڑایا گیا۔

 
 
طالبات کی کارروائی
مدرسہ کی طالبات کا مبینہ بدکاری کے اڈے پر چھاپہ
 
 
طالبات کی کارروائی
اسلام آباد میں جامعہ حفصہ کی تصاویر
 
 
طالبات کا چھاپہآپ کیا کہتےہیں؟
اسلام آباد میں ’طالبات کا چھاپہ‘
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد