BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 11 May, 2007, 18:02 GMT 23:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’جسٹس چودھری کو صدر بنائیں‘
 

 
 
تحریک استقلال کے سربراہ اصغر خان
’پاکستان میں کبھی بھی جمہوری طریقے سے اداروں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا گیا‘
تحریک استقلال کے سربراہ ائر مارشل ( ر) محمد اصغر خان نے کہا ہے کہ سیاست میں فوج کی مداخلت کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی جمہوری طریقے سے اداروں کو پھلنے پھولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ جنرلوں کی مسلسل مداخلت نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

تحریک استقلال کے سربراہ کے نزدیک’ پاکستان کو موجود حالات میں ٹوٹنے سے بچانے کا واحد راستہ یہی ہے کہ جنرل پرویز مشرف ملک کا نظام چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے حوالے کر دیں جو تین ماہ کے اندر انتخابات کروائیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’مسلمان فوجی افسر کے نزدیک صلاح الدین ایوبی یا کمال اتاترک کو اکثر اپنا ہیرو سمجھا جاتا ہے اور پاکستان کی بھی یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں بھی ہمیں ایسے فوجی حکمران ملے ہیں جو اپنے آپ کو کمال اتاترک سمجھتے ہیں‘۔

تحریک کے سربراہ نے موجود عدالتی بحران میں وکلاء کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ وکلاء اصل میں قانون اور آئین کے رکھوالے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد