BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 November, 2007, 11:26 GMT 16:26 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’انتخابی شیڈول بدل سکتا ہے‘
 

 
 
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات
فی الحال کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی:طارق عظیم
اطلاعات کے وزیر مملکت طارق عظیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باعث آئندہ عام انتخابات کے شیڈول میں رد و بدل کیا جا سکتا ہے۔

اتوار کی سہ پہر غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی نافذ ہے اور اس صورتحال میں انتخابات کا التواء ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات ضرور ہوں گے لیکن ان کے انعقاد کی تاریخوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کوئی بات حتمی طور پر نہیں کہی جا سکتی۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت اسمبلیوں کی تحلیل کے تین ماہ کے اندر نئے انتخابات کروانا لازم ہے اور موجودہ اسمبلیوں کی مدت پندرہ نومبر کو مکمل ہو رہی ہے۔ اس صورت میں عام تاثر یہی تھا کہ ملک میں عام انتخابات اگلے برس کے اوائل میں منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین پہلے ہی ملک میں ایمرجنسی لگا کر اسمبلیوں کی مدت ایک سال تک بڑھانے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

ادھر پاکستان کے وزیراعظم شوکت عزیز اتوار کی شام ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں جس میں میں انتخابات کے التوا کے حوالے سے حکومتی مؤقف واضح طور پر سامنے آنے کی توقع ہے۔

 
 
اسی بارے میں
ایمرجنسی پر ڈھکی چھپی تنقید
04 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد