BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 08 November, 2007, 14:14 GMT 19:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
جنرل مشرف کے نام امریکن بار کا خط
 

 
 
پاکستان میں سینکڑوں وکلاء اور سیاسی کارکن گرفتار کرلیے گئے ہیں

امریکن بار ایسوسی ایشن نے پاکستان میں تین نومبر سے لگنے والی ایمرجنسی پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ امریکن بار ایسوسی ایشن کی جانب سے خاص طور پر آئین کی معطلی، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی برطرفی اور وکلاء اور انسانی حقوق سے وابستہ لوگوں کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکن بار ایسوسی ایشن ایک آزاد غیرسرکاری تنظیم ہے جس کے دنیا بھر میں چار لاکھ سے زائد اراکن ہیں اور یہ تنظیم امریکہ اور دنیا بھر میں قانون کی حکمرانی کے لیے کام کرتی آ رہی ہے۔

صدر مشرف کے نام ایک خط میں جس کی ایک کاپی بی بی سی کو بھی ملی ہے امریکن بار ایسوسی ایشن نے صدر مشرف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس وقت پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن اس میں قانون کی حکمرانی کی زیادہ ضرورت ہے۔

خط میں کہا گیا کہ قانون کی حکمرانی کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کو برخاست کرنا اور وکلاء اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کی گرفتاری سے حکومت کی اپنی مقبولیت کے دعوے کو نقصان پہنچا ہے۔

خط کے آخر میں جنرل مشرف سے اپیل کی گئی کہ وہ عدلیہ کو بحال کریں اور وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو آزاد کریں تاکہ وہ باہر آ کر قانون کی حکمرانی کے لیے اپنے بنیادی اور اہم کردار کو نبھا سکیں۔

 
 
سپریم کورٹ کے جج(فائل فوٹو)غلامی پر ضمیر بھاری
’عدلیہ کی اکثریت کیلیے ضمیر کی آواز اہم ہے‘
 
 
ڈوگرحلف کا نمبر گیم
انتالیس ججوں نے حلف نہیں لیا 48 نے لے لیا
 
 
گورنر سرحد گورنر سرحد نے کہا
مغویوں کے حالات کو سمجھنے کی ضرورت ہے
 
 
1999 بمقابلہ 2007
جنرل مشرف کا واحد راستہ، پاکستان کی امید
 
 
اسی بارے میں
اب تک 48 ججوں نےحلف لیا ہے
05 November, 2007 | پاکستان
معزول جج کو حکومت کے’ آفرز‘
07 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد