BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 10 December, 2007, 05:59 GMT 10:59 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
بنوں: مشن ہسپتال کا انچارج اغواء
 

 
 
مسلح فرد (فائل فوٹو)
مشن ہسپتال کے ایم ایس کو اس وقت اغواء کیا گیا اب وہ ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں نامعلوم نقاب پوشوں نے مسیحی مشن ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ریجلنڈ ظہیرالدین کو ان کے ڈرائیور سمیت اس وقت اغواء کر لیا ہے جب وہ ڈیرہ اسماعیل خان آ رہے تھے۔

بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک کا کہنا ہے کہ مغویان کی تلاش کی جا رہی ہے لیکن تاحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

ادھر ضلع ٹانک میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے جنوبی وزیرستان کے محسود قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی سردار پر حملہ کیا ہے۔ حملے میں قبائلی سردار محفوظ رہے لیکن ان کا ایک بھتیجا ہلاک ہوگیا ہے۔

ٹانک پولیس کے سربراہ ممتاز زرین نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر سے کوئی پانچ کلومیٹر جنوب کی جانب بولیٹن آباد میں محسود قبیلے کے ایک سردار ملک عبدالکلام پر دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں اس وقت حملہ کیا جب وہ اپنے بھتیجے احمد یار کے ساتھ گھر کے سامنے چہل قدمی کر رہے تھے۔

حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملک عبدالکلام حکومت کے حامی سردار ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد