BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 13 December, 2007, 16:46 GMT 21:46 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
برطرف ججز کی حمایت سے انکار
 

 
 
پاکستان میں عدلیہ کبھی بھی آزاد نہ تھی: بینظیر
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے کہا کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہیں، برطرف ججوں کی بحالی پر نہیں کیونکہ انہوں نے بھی پی سی او کے تحت ہی حلف لیا تھا اور وہ بھی آزادی سے کام نہیں کر رہے تھے۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد سے کراچی پہنچنے کے بعد بلاول ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔ بیشتر صحافیوں نے ان سے ججوں کے معاملے پر ہی سوالات کیے جس کا انہوں نے تفصیلی جواب دیا۔

بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد برطرف کیے گئے ججوں اور موجود ججوں میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ دونوں نے ہی پی سی او کے تحت حلف لیا ہے۔

بینظیر بھٹو نے کہا کہ انہیں اس بات کا احساس ہے کہ برطرف چیف جسٹس اور ججوں کے ساتھ بہت برا سلوک کیا جا رہا ہے لیکن وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ ملک کے اس نظام کو بہتر بنایا جائے جس کے تحت ماضی میں چیف جسٹسوں کو برطرف کیا گیا اور عدلیہ پر حملے کیے گئے۔

جب ایک صحافی نے ان سے یہ دریافت کیا کہ کیا ایک فوجی حکمران کے انتقام کا نشانہ بننے والی عدلیہ کے بارے میں ان کا یہ موقف پرویز مشرف کے ہاتھ مضبوط کرنے کے مترادف نہیں تو وہ برہم ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت سے یہ توقع نہیں رکھی جائے کہ وہ اس بات کا یقین کرے کہ تین نومبر سے پہلے عدلیہ آزاد تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ججوں کی عزت کرتی ہیں لیکن برائے مہربانی ان سے یہ امید نہ رکھی جائے کہ وہ ان ججوں سے سیاسی مشورے لیں جنہوں نے ماضی میں پی سی او کے تحت اس وقت کے جنرل پرویز مشرف سے وفاداری کا حلف لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات کہتے ہوئے انہیں تکلیف ہو رہی ہے لیکن وہ یہ کہنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس کسی کو بھی سیاست میں آنا ہے وہ آئے لیکن وہ نہیں سمجھتیں کہ پاکستان میں کبھی آزاد عدلیہ موجود رہی ہے۔

جب ان سے دریافت کیا گیا کہ اس سے قبل تو انہوں نے خود یہ بیان دیا تھا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ہی ملک کے اصل چیف جسٹس ہیں تو کیا اب وہ اپنے اس بیان کی تردید نہیں کر رہی تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

اعتزاز احسن کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد پارٹی میں ان کی حیثیت کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ان کی جماعت نے اعتزاز احسن کو ٹکٹ دیا تھا لیکن انہوں نے پارٹی کو اس بات سے آگاہ کیا ہے کہ ان پر وکلاء کا بڑا دباؤ ہے اس لئے وہ انتخابات نہیں لڑسکتے۔

وکلاء تحریک کے مستقبل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بے نظیر بھٹو کا کہنا تھا کہ ’یہ تحریک عدلیہ کی آزادی کے لئے تھی اور یہ ہماری ہی تحریک تھی۔‘ انہوں نے کہا کہ نو مارچ کو چیف جسٹس کی برطرفی کے بعد جب یہ تحریک شروع ہوئی تھی تو ان کی جماعت سے وابستہ وکلاء نے اس میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا تھا۔

انہوں نے ان اطلاعات کی تردید یا تصدیق کرنے سے انکار کیا کہ ان کی جماعت مولانا فضل الرحمان کی جمعیت علماء اسلام کے ساتھ انتخابات کے سلسلے میں سیٹ ایڈجسٹمینٹ کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ساتھ دوسری جماعتوں کے ساتھ مختلف نشستوں پر مفاہمت کے لئے ان کی جماعت کی صوبائی قیادتیں بات چیت کر رہی ہیں لیکن اس سلسلے میں اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اندرون سندھ اور صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی۔ بے نظیر بھٹو نے الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کے اہلکاروں سے کہا کہ وہ الیکشن کے دوران دھاندلی کے کسی منصوبے کا حصہ نہ بنیں اور حکومت کا کوئی غیرآئینی اور غیرقانونی حکم نہ مانیں۔

 
 
بار سے چھٹی
انتخابات لڑنے والے وکلاء رکن نہیں رہیں گے
 
 
قرآن پر قسم
پی پی پی اپنے امیدواروں سے حلف نامے لے رہی ہے
 
 
جسٹس خواجہ شریف ’باغی‘ جج نظربند
ججوں کے گھر کے باہر پولیس تعینات کردی گئی
 
 
بینظیر بھٹو مشورے اور مجبوریاں
سول سوسائٹی والوں کی بینظیر سے توقعات
 
 
چالیس برس
پی پی پی کے دو رہنما، چار وزرائے اعظم
 
 
’انکل شکریہ۔۔۔‘ ’انکل شکریہ۔۔۔‘
افتخار چوہدری کی بیٹی کا ججوں کو خط
 
 
ججز ججز کالونی
ججز کالونی کے’اسیر‘، آپس میں نہیں مل سکتے
 
 
اسی بارے میں
اعتزاز انتخابات سے دستبردار
12 December, 2007 | پاکستان
بھرتی کی عمر 45 کی بجائے 40 سال
12 December, 2007 | پاکستان
انتخابات سے دور رہیں: قاضی
12 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد