BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 20 June, 2008, 15:23 GMT 20:23 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
اسلام آباد ائرپورٹ کا نام بینظیر ائرپورٹ
 

 
 
بینظیر بھٹو کی تصویر
راولپنڈی جنرل ہسپتال کا نام بھی تبدیل کر کے بینظیر بھٹو ہسپتال جبکہ مری روڈ کا نام تبدیل کرکے شہید بینظیر بھٹو روڈ رکھ دیا گیا ہے
وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائرپورٹ رکھ دیا ہے۔ بینظیر بھٹو کی سالگرہ اکیس جون کو منائی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم نے راولپنڈی میں جنرل ہسپتال کا نام بھی تبدیل کر کے بینظیر بھٹو ہسپتال جبکہ مری روڈ کا نام تبدیل کرکے شہید بینظیر بھٹو روڈ رکھ دیا گیا ہے۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ا س ضمن میں پنجاب حکومت کے ساتھ مشاورت کی گئی تھی اور باہمی رضا مندی کے ساتھ ان جگہوں کے نام بینظیر بھٹو کے نام کے ساتھ منسوب کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نے ہسپتال میں مزید سہولتیں باہم پہنچانے کے لیے ابتدائی طور پر پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ ستائیس دسمبر سنہ دو ہزار سات کو لیاقت باغ کے باہر جب بینظیر بھٹو ایک خود کش حملے میں شدید زخمی ہوئیں تھیں تو انہیں طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال لایا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی تھیں۔

سرکاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ لیاقت باغ کے باہر جہاں پر پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کو قتل کیا گیا تھا، وہاں پر ایک یادگار بھی تعمیر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اس یادگار کے ڈیزائن کے لیے بین الاقوامی سطح پر ٹینڈر دیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں نوے دن کی کمی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ ان جگہوں کے نام پاکستان پیپلز پارٹی کی چئرپرسن بینظیر بھٹو کی قوم اور جمہوریت کے لیے خدمات کے اعتراف میں رکھے گئے ہیں۔ اُدھر پاکستان پیپلز پارٹی نے بینظیر بھٹو کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر لیاقت باغ میں قرآن خوانی اور خون کا عطیہ دیں گے۔

 
 
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد