BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت:
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
دیر: وکیل کا اغواء اور قتل
 

 
 
ابھی تک کسی تنظیم نے اس ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
صوبہ سرحد کے ضلع دیر میں حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اغواء ہونے والے ایک وکیل رہنما کی لاش ملی ہے جنہیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معروف قانون دان اور وکیل رہنما اے جمیل ایڈوکیٹ کی لاش تیمرگرہ میں گورگری چوک میں سڑک کے کنارے ملی ہے۔

تیمرگرہ تھانہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مرحوم گزشتہ روز کچہری سے گھر جا رہے تھے کے نامعلوم مسلح افراد نے بندوق کی نوک پر اغواء کر کے انہیں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا تھا۔

ابھی تک کسی تنظیم نے اس ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مرحوم کے بھتیجے الطاف ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی کسی سے ذاتی دشمنی یا تنازعہ نہیں تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ مرحوم کے اغواء اور قتل میں جرائم اور پیشہ گروہوں کے افراد ملوث ہوسکتے ہیں۔

اے جمیل ایڈوکیٹ کئی بار ڈسٹرکٹ بار دیر کے صدر رہ چکے ہیں اور ان کا شمار ترقی پسند وکلاء میں ہوتا تھا۔ وہ جنرل مشرف کے دور میں عدلیہ بحالی کی تحریک میں بھی سرگرم رہے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
دیر بالا کا شاہ رخ خان
24 October, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد