BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 26 January, 2009, 07:07 GMT 12:07 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
ڈیرہ، دھماکے میں پانچ افراد ہلاک
 

 
 
ڈیرہ اسماعیل خان فائل فوٹو
بم ایک سائیکل میں نصب تھا: پولیس
صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل میں پولیس کے مطابق سائکل میں نصب ایک بم کے دھماکے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ سات زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈیرہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ طاقتور دھماکہ پیر کو ڈیرہ سرکیولر روڈ پر ٹاؤن کمیٹی حال کے سامنے ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بم ایک سائکل میں نصب تھا جو پہلے سے نامعلوم افراد نے ٹاون کمیٹی چوک میں رکھی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عام راہ گیر شامل ہیں۔

مزید تفتیش کے لیے سائیکل کے ٹکڑوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں چند سائکل رکشے اور دوکانوں کے سامنے رکھا ہوا کچھ سامان تباہ ہوگیا ہے لیکن عمارتوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

اس سے پہلے بھی ڈیرہ اسماعیل میں بم دھماکے اور خودکش حملے ہوچکے ہیں جس میں بظاہر سکیورٹی اہلکار یا اہل تشیع کے لوگ نشانہ تھے۔ لیکن یہ پہلی بار ہے کہ ایک عام چوک میں دھماکہ کیاگیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
ڈیرہ اسماعیل، صحافی پر حملہ
24 November, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد