BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 26 January, 2009, 08:14 GMT 13:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
سندھ: 300 کارکنان پر بغاوت کا مقدمہ
 

 
 
فائل فوٹو
ملزمین میں جئے سندھ قومی محاذ کے سیکریٹری سفدر سرکی بھی شامل ہیں۔
سندھ میں قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ کی قیادت سمیت تین سو سے زائد کارکنوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

ضلع جامشورو کے پولیس تھانے میں ایس ایچ او رفیق پنہور کی شکایت پر دائر اس مقدمے میں جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر سرکی، نیاز کالانی، آکاش ملاح، ظفر کوریجو، حنیف ساگر بڑدی، خلیل احمد انصاری، جئے سندھ قوم پرسٹ پارٹی کے سربراہ قمر بھٹی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

ان رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے جئے سندھ تحریک کے بانی جی ایم سید کی سالگرہ کے موقعے پر پاکستان کی سالمیت کے خلاف تقاریر کیں اور لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ ملزم قرار دیے گئے ڈاکٹر صفدر سرکی پرویز مشرف کے دور حکومت میں کئی ماہ لاپتہ رہے تھے بعد میں انہیں تخریب کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔امریکی شہریت رکھنے والے ڈاکٹر صفدر سرکی کی رہائی موجودہ حکومت کے قیام کے بعد عمل میں آئی تھی۔

جی ایم سید کا شمار پاکستان کے بانی رہنماوں میں ہوتا ہے بعد میں انہوں نے نظریاتی اختلافات کی وجہ سے مسلم لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور اپنی جماعت جئے سندھ تحریک کی بنیاد رکھی تھی۔ جو صوبے کی خوشحالی کے لیے علیحدگی پر یقین رکھتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے قیام کے بعد سندھ میں بغاوت کا یہ پہلا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

جئے سندھ قومی محاذ کے رہنما بشیر قریشی کا کہنا ہے کہ ’حکومت جھوٹے مقدمات دائر کرکے ان کو اپنے مقصد سے ہٹا نہیں سکتی ہے ان کی جدوجہد منزل کی حاصلات تک جاری رہے گی‘۔

 
 
اسی بارے میں
سندھ میں بھی ’گو مشرف گو‘
13 August, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد