BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 10 March, 2009, 11:06 GMT 16:06 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
انور بیگ پارٹی عہدے سے مستعفی
 

 
 
سینیٹر انور بیگ
انور بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کمیٹی سربراہی سے استعفے کی تصدیق کی ہے
حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر انور بیگ پارٹی کی خارجہ امور کی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفٰی ہو گئے ہیں تاہم انھوں نے استعفٰے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں ۔

منگل کو سینیٹر انور بیگ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی خارجہ امور کی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پارٹی میں ان کا ’جتنا کرداد تھا وہ ادا کر چکےہیں۔‘

 ’میں نے اپنے استعفٰے میں تمام وجوہات بیان کر دی ہیں اور اس کی کاپی جلد ہی میڈیا کو جاری کر دی جائے گی‘
 

انہوں نے استعفی کی وجوہات کے بارے میں بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اپنے استعفٰے میں تمام وجوہات بیان کر دی ہیں اور اس کی کاپی جلد ہی میڈیا کو جاری کر دی جائے گی۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ روز بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سابقِ سینیٹر انور بیگ نے شریف برادران کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران کی انتخابی نا اہلی اور پنجاب حکومت کے خاتمے کے بعد کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے پارٹی قیادت میں بے چینی ہے اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے کسی تیسری طاقت کی مداخلت کی راہ ہموار ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اعلی قیادت کچھ نہ کچھ سوچ کر ہی سیاسی فیصلے کر رہی ہوگی تاہم موجودہ زمینی حقائق سے واضع ہے کہ ہم محاذا آرائی کی جانب جا رہے ہیں ۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز سے مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی چل رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی کے سنئیر رہنما سینیٹر میاں رضا ربانی کے سینیٹ میں قائد ایوان کے عہدے اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں تاہم اس خبر کی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد