سیربین

بی بی سی اردو سروس ریڈیو کا طرہ امتیاز اور ہماری طویل ترین دورانئے کی مجلس جنوبی ایشیا میں شام ڈھلے سنی جا سکتی ہے۔ تازہ عالمی خبروں کا بلیٹن، پاکستان اور بھارت سے ہمارے نامہ نگاروں کی رپورٹیں، دنیا بھر سے بی بی سی کے صحافیوں کے مراسلے اور تبصرے، اہم شخصیات کے انٹرویو، آپ کے خطوط، عام دلچسپی کے موضوعات پر فیچر اور معیشت، کھیل اور حالات حاضرہ پر ہمارے ہفتہ وار سلسلے، یہ سب سیربین کا حصہ ہیں۔