دلی میں دیوالی کے بعد شدید فضائی آلودگی پر شہری نالاں

A man rides a scooter on a road enveloped by smoke and smog, on the morning following Diwali festival in New Delhi, India, Monday, Oct. 31, 2016. تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption گذشتہ ہفتے دلی کی مقامی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے سڑکوں کے کنارے پر ہوا صاف کرنے والے آلات نصب کریں گے

انڈیا کے دارالحکومت دلی کے رہائشیوں نے دیوالی کے ایک روز بعد ہی شہر میں دھوئیں اور فضائی آلودگی کی تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کیں ہیں۔

دیوالی کے تہوار میں آتش بازی کی جاتی ہے اور روایتی طور پر بچے پٹاخے پھوڑتے ہیں۔

فضائی آلودگی کا ایک پیمانہ فضا میں انسانی صحت کے لیے نقصان دہ پی ایم 10 ذرات کی مقدار ہوتی ہے۔ عموماً اس کی حد 100 مائکرو گرام فی مربع میٹر ہوتی ہے۔

دلی میں پیر کی صبح پی ایم 10 کی مقدار 999 مائکرو گرام فی مربع میٹر ریکارڈ کی گئی۔

حکام نے ہوا کی رفتار اور فضا میں نمی کی شرح کے پیشِ نظر تنبیہ کی تھی کہ دیوالی کے بعد دلی میں شدید فضائی آلودگی ہوگی۔

گذشتہ ہفتے دلی کی مقامی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ فضائی آلودگی کا مقابلہ کرنے کے لیے سڑکوں کے کنارے پر ہوا صاف کرنے والے آلات نصب کریں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption حکام نے ہوا کی رفتار اور فضا میں نمی کی شرح کے پیشِ نظر تنبیہ کی تھی کہ دیوالی کے بعد دلی میں شدید فضائی آلودگی ہوگی۔
تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption پیر کو دلی میں ٹریفک انتہائی آہستہ چل رہی تھی۔

پیر کے روز دلی میں آلودگی کی وجہ حدِ نگاہ انتہائی کم تھی کیونکہ شہر بھر میں دھویں کی تہہ بچھی معلوم ہوتی تھی۔

ایک شہری پراتک پراسنجیت نے ٹوئٹر پر لکھا ’دلی رات کو زبردست شو کیا، اب گھٹن سہو!‘

تصویر کے کاپی رائٹ @nandita_zee
تصویر کے کاپی رائٹ @TK_Scribbler
تصویر کے کاپی رائٹ @MusafirMinakshi
تصویر کے کاپی رائٹ @haroonsheikh786

دیوالی سے پہلے کئی شہر میں بہت سے لوگوں نے مہم چلائی تھی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ وہ آتش بازی سے گریز کریں تاہم ماضی میں بھی ایسی مہمات پر زیادہ غور نہیں کیا جاتا۔

پٹاخے اور آتش بازی کا سامان انڈیا میں جشن کے مترادف بن گیا ہے اور کاروباری خاندان اس پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں۔

2014 میں عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں دلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو بعد میں انڈین حکومت نے رد کر دیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption دیوالی کے تہوار میں آتش بازی کی جاتی ہے اور روائتی طور پر بچے پٹاخے پھوڑتے ہیں۔

اسی بارے میں