انڈیا: کپڑے کے کارخانے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک

Image caption کارخانے میں جس وقت آگ لگی اس وقت عمارت کی پہلی منزل پر کم از کم 10 مزدور سو رہے تھے

انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں جمعے کی صبح کپڑے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اس حادثے کی تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔

ممبئی: عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک

ممبئی:کارخانے میں آتشزدگی، 5 افراد ہلاک

کارخانے میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس کی پہلی منزل پر کم از کم 10 مزدور سو رہے تھے۔

آگ لگنے کے سبب مزدور باہر نکل نہیں سکے اور دم گھٹنے سے ان کی موت ہو گئی۔

Image caption غازی آباد کے جس علاقے میں یہ کارخانہ واقع تھا وہ تنگ گلیوں والا علاقہ ہے

غازی آباد کے پولیس افسر سلمان تاج نے بتایا کہ فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر آگ کی زد میں آ کر دیگر تین مزدور جل گئے تھے اور بعد میں وہ بھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق انتظامیہ نے ان افراد کو نزدیکی ہسپتال لے جانے کا انتظام کیا لیکن وہاں کے ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قراد دیا۔

فی الحال پولیس آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔

غازی آباد کے جس علاقے میں یہ کارخانہ واقع تھا وہ تنگ گلیوں والا علاقہ ہے۔

اس علاقے میں ٹیکسٹائل کے کئی چھوٹے چھوٹے کارخانے ہیں جہاں بڑی تعداد میں کام کرنے والے مزدور رہتے بھی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں