خواتین کے سر منڈوانے سے وگ کی تجارت پھلتی پھولتی ہے

خواتین کے بالوں سے پھیلنے والی وگوں کی تجارت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption خواتین کے بالوں سے پھیلنے والی وگوں کی تجارت

مذہبی عقیدہ کبھی کبھی کاروبار میں مددگار ثابت ہو جاتا ہے۔ ہندوؤں کا یہ عقیدہ کہ منڈن، ( یعنی بالوں کا عطیہ) بھی دیا جا سکتا ہے، اس کی ایک مثال ہے۔

ہندو عقیدے کے مطابق کوئی منّت یا مراد پوری ہونے پر بالوں کا نذارنہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے جس کے لیے خواتین بھی اپنا سر منڈوا دیتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ہندو عقیدے کے مطابق کوئی منّت یا مراد پوری ہونے پر بالوں کا نذارنہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے جس کے لیے خواتین بھی اپنا سر منڈوا دیتی ہیں۔

انڈیا کی ریاست تمل ناڈو کے تروتھتانی مندر میں خواتین بڑی تعداد میں اپنی منت پوری ہو جانے کے بعد اپنا سر منڈوا دیتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption جو بال برآمد کیے جاتے ہیں ان میں سے ایک چوتھائی بال وہ ہوتے ہیں جن کا مندروں میں نذارنہ پیش کیا جاتا ہے۔

ریاست تمل ناڈو سے جو بال برآمد کیے جاتے ہیں ان میں سے ایک چوتھائی بال وہ ہوتے ہیں جن کا مندروں میں نذارنہ پیش کیا جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption خواتین کے بالوں سے پھیلنے والی وگوں کی تجارت

ریاست کے مختلف مندر منڈن سے جمع ہونے والے بالوں کی نیلامی کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کمپنیاں ان بالوں کو وگ بنانے کے لیے استعمال کرتی ہیں

نیلامی سے حاصل ہونے والے بالوں کو کمپنیاں صاف صفائی کرنے کے بعد ان کی وگ تیار کرتے ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ان بالوں سے تیار ہونے والی وگوں کو امریکہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے بھیجا جاتا ہے

ان بالوں سے تیار ہونے والی وگوں کو امریکہ، افریقہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے اچھی قیمتوں پر باہر بھیجا جاتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption كرم كانڈ 'سر منڈوانا' کے دوران کاٹے جانے والے بالوں سے تیار ہونے والی وگوں کو دنیا کے تقریبا 56 ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے

ایک تخمینے کے مطابق ہاتھوں سے ایک وگ کو بنانے میں ایک ماہ کا وقت بھی لگ سکتا ہے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption خواتین اور بچوں کے سر منڈوانے سے حاصل ہونے والے بالوں کا کافی بڑا حصہ وگ بنانے کے کام آتا ہے

'راج ہیئر انٹرنیشنل' نامی کمپنی کینسر کے مریضوں کو وگ بطور عطیہ فراہم کرتی ہے۔ یہ کمپنی تقریبا 56 ممالک میں وگوں کو برآمد بھی کرتی ہے۔

خواتین اور بچوں کے سر منڈوانے سے حاصل ہونے والے بالوں کا کافی بڑا حصہ وگ بنانے کے کام آتا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption 'راج ہیئر انٹرنیشنل' کمپنی تقریبا 56 ممالک میں وگوں کو برآمد بھی کرتی ہے

متعلقہ عنوانات