انڈیا میں ٹرین حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں
انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے قریب ہونے والے مسافر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں پیر کو بھی جاری ہیں
-
Getty Images
انڈیا کی ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور کے قریب ہونے والے مسافر ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 128 ہو گئی ہے جبکہ امدادی کارروائیاں پیر کو بھی جاری ہیں
-
EPA
اتوار کو کانپور شہر کے قریب پوکھرایاں کے علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے تین بجے مسافر ٹرین 'اندور پٹنہ ایکسپریس' کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
-
EPA
امدادی کارروائیوں میں فوج کے علاوہ ریلوے اور دیگر ادارے حصہ لے رہے ہیں اور یہ کارروائیاں اتوار اور پیر کی درمیانی شب بھی جاری رہیں
-
EPA
پی ٹی آئی کے مطابق وزیر مملکت برائے ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے بورڈ ممبران حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں
-
EPA
حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے ایک مسافر نے بی بی سی کو بتایا کہ 'رات کے تین بجے کے قریب ہمیں زوردار جھٹکا لگا۔ کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ہر ایک صدمے میں تھا، میں نے خود کئی لاشیں اور زخمی دیکھے۔‘
-
Getty Images
ریلوے کے ترجمان انیل سکسینا نے بتایا کہ کانپور سے گزرنے والی دوسری ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے
-
Getty Images
انڈیا میں ریلوے کا نظام پرانا ہونے کے سبب ٹرین کے حادثے معمول کی بات ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انڈیا میں ایک دن میں دو کروڑ 30 لاکھ افراد ٹرین کے ذریعے سفر کرتے ہیں
تصاویر
خوش نما دسترخوان اور خوش رنگ پکوان
- 26 اپريل 2018
جکارتہ میں مسلم فیشن فیسٹیول، تصاویر میں
- 23 اپريل 2018