’انڈیا امریکہ کا حقیقی دوست‘، وزیراعظم مودی کو امریکہ کے دورے کی دعوت

Image caption وزیراعظم مودی رواں برس کے آخر میں امریکہ کا دورہ کریں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انھیں امریکہ کے دورے کی دعوت دی ہے۔

واشنگٹن کے مطابق صدر ٹرمپ انڈیا کو'ایک حقیقی دوست اور دنیا بھر میں درپش چینلجز سے نمٹنے شراکت دار' کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ٹرمپ اور انڈیا: تھوڑی خوشی، تھوڑا غم

دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں انڈیا اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے علاوہ معیشت اور دفاع کے شعبے میں تعاون وسیع کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر میں وزیراعظم مودی امریکہ کا دورہ کریں گے۔

بیان کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے پر اتفاق کیا۔

صدر ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران انڈیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی بات کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کی اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی تھی۔

اسی بارے میں