رمضان میں ہی کیوں، دیوالی پر بھی بجلی آنی چاہیے: مودی

مودی، بی جے پی تصویر کے کاپی رائٹ AFP/GETTY IMAGES
Image caption مودی نے یو پی کی انتخابی مہم کی باگ دور خود سنبھال رکھی ہے

بھارت میں آبادی کے لحاظ سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اسبملی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں اتوار کو 69 نششتوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے جس میں 62 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار اس علاقے میں دو فیصد لوگوں نے زیادہ ووٹ ڈالے ہیں۔

اتوار کو ریاست کے 12 اضلاع کی 69 سیٹوں پر انتخاب ہوا جہاں تقریبا ڈھائی کروڑ ووٹر بستے ہیں۔

یوپی میں اس بار مجموعی طور پر سات مرحلوں میں انتخابات کروائے جارہے ہیں جن میں سے تین مکمل ہوگئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی 11 مارچ کو ہوگی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP/GETTY IMAGES
Image caption گذشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار اس علاقے میں دو فیصد لوگوں نے زیادہ ووٹ ڈالے ہیں۔

ریاست میں حکمراں سماجودی پارٹی ور کانگریس کے اتحاد، بی جے پی اور مایا وتی کی جماعت بہوجن سمارج پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔

اس دوران جن حلقوں میں ابھی انتخابات ہونے ہیں وہاں سبھی جاعتوں کی جانب سے زبردست انتخابی مہم چلائی جا رہی ہیں۔ بی جے پی کی انتخابی مہم کی باگ ڈور خود وزیر اعظم نریندر مودی نے سنبھال رکھی ہے اور وہ ہر روز کئی انتخابی ریلیوں میں شرکت کر رہے ہیں

اتوار کے روز نریندر مودی نے اتر پردیش کے فتح پور میں ایک انتخابی ریلی میں حکمراں سماج وادی پارٹی پر ذات اور مذہب کے نام پر تفریق کرنے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کی سیاست سے ہر کوئی متاثر ہو رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Mishra
Image caption ریاست میں حکمراں سماجودی پارٹی ور کانگریس کے اتحاد، بی جے پی اور مایا وتی کی جماعت بہوجن سمارج پارٹی کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے

انھوں نے کہا: 'رمضان میں بجلی آتی ہے تو دیوالی میں بھی آنی چاہیے۔ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔ اگر قبرستان ہے تو شمشان گھاٹ بھی ہونا چاہیے۔ عید اور ہولی دونوں کے موقع پر بجلی آنی چاہیے۔ کسی بھی صورت میں امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے۔'

مودی نے اکھلیش یادو کے نعرے 'کام بولتا ہے' پر بھی یہ کہہ کر نکتہ چینی کی کہ ریاست میں مذہب کے نام پر امتیازی سلوک سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے اس بیان پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کی۔ انھوں نے کہا: 'مودی جی کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کی بی جے پی یوپی میں بری طرح ہار رہی ہے اور مودی جی بہت نروس ہیں۔'

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں