سری نگر میں بہار جوبن پر

سری نگر میں بہار کے ان مناظر کی تصاویر کشمیری فوٹوگرافر ثاقب مجید نے کھینچی ہیں۔ ثاقب مجید نے وزڈن ایم سی سی کا کرکٹ کے بارے میں سال 2016 کی بہترین تصویر کا مقابلہ جیتا ہے۔ اس مقابلے کے لیے انھوں نے سری نگر کے مغل گارڈن میں شام کے وقت کرکٹ کھیلتے لڑکوں کی تصویر بھیجی تھی جو بےحد مقبول ہوئی تھی۔

سری نگر میں موسمِ بہار

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

موسمِ بہار کی ایک رنگین صبح کو سکول کے بچے سری نگر کے بادام واری باغ سے گزر رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

سری نگر کے سراج باغ میں گلِ لالہ بھرپور جوبن پر۔ اس باغ کو ایشیا کا سب سے بڑا ٹیولپ گارڈن کہا جاتا ہے اور ہر سال ہزاروں لوگ یہاں کی سیر کو آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

سراج باغ میں دس لاکھ سے زائد گلِ لالہ کھلتے ہیں۔ کشمیر میں بہار کی آمد کے ساتھ ہی سیاحتی موسم بھی شروع ہو جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

دو لڑکے سری نگر میں کشتی رانی سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

سری نگر میں باداموں کے ایک باغ میں شگوفے کِھل گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

ایک جوڑا کشمیر جنت نظیر میں باداموں کے باغ میں موسمِ گل سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

ایک بچہ بادام باغ میں رولر سکیٹنگ کی مشق کرتے ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

نظارے اس قدر حسین ہوں پھر تو سیلفی لینا بنتا ہے نا!

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

پھول سے بہتر اور کیا تحفہ ہو سکتا ہے؟

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

برف سے سفید اور ریشم سے نرم پتیاں۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

ایک سیاح تو بادام باغ کے نظاروں میں کھو کر رہ گیا۔

،تصویر کا ذریعہSaqib Majeed

،تصویر کا کیپشن

تصاویر: ثاقب مجید۔