تصاویر میں: انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں سیلاب، 250 افراد ہلاک

جنوبی ایشیائی ممالک انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں افراد اب بھی سیلاب میں پھنسے ہوئے جبکہ حکام کو متاثرہ افراد تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زیرنظر تصویر میں نیپال کے ضلع سپتری میں ایک شخص سیلابی پانی سے گزر رہا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کی ریاست آسام کا علاقہ کلیابور بھی سیلاب سے شدید متاثر ہوا ہے ۔ حالیہ سیلاب سے انڈیا کے شمال مشرقی علاقوں میں کم از کم ایک کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

نیپال کے علاقے جنکپور کے قریب سیلاب کا فضائی منظر۔ نیپال میں سیلاب سے کئی اہم شاہراہیں اور پل بہہ گئے ہیں جس کی وجہ سے حکام کو متاثرہ علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

،تصویر کا کیپشن

بنگلہ دیش کے شمالی ضلع کری گرام میں ایک گھر کے کنارے کھڑے افراد سیلابی پانی کے اترنے کے منتظر ہیں۔ بنگلہ میں تمام بڑے دریاؤں میں بارشوں کے بعد پانی خطرناک سطح تک بلند ہے۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ کے دارالحکومت اگرتلہ میں سیلاب سے نظام زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

نیپال کے ضلع برگنج پرسا میں رہائشی سیلابی علاقوں میں مدد کے منتظر ہیں۔