کابل: مسجد میں بم حملہ، 20 افراد ہلاک، 40 زخمی

کابل

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شیعہ مسجد میں حملے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان اسماعیل کوسی کا کہنا ہے کہ 20 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 40 کو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

اس سے پہلے افغان وزراتِ داخلہ نے کہا تھا کہ ایک خود کش حملہ آور نے پہلے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے بعد مسلح افراد مسجد کے اندر گھس گئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے کے بعد پولیس نے اسلامی امارات نامی گروہ سے منسلک شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں مسجد کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

پولیس اہلکار ایک بچے کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے