جاپانی مدد سے انڈیا میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ

جاپانی مدد سے انڈیا میں بلٹ ٹرین کا منصوبہ

جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے انڈيا میں پہلے بلٹ ٹرین نیٹ ورک کے ایک منصوبے کی بنیاد رکھی ہے ۔ یہ بلٹ ٹرین احمدآباد اور ممبئی کے درمیان 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ جاپان نے اس منصوبے کے لیے انڈیا کو 17 ارب ڈالر یعنی تقریباً 88 ہزار کروڑ روپے کا قرض بہت معمولی شرحِ سود پر دیا ہے۔ انڈيا کی وزارت ریل کا کہنا ہے کہ بلٹ ٹرین کا منصوبہ محکمہ ٹرانسپوٹ میں ایک انقلابی قدم ہے جس سے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ دلی سے شکیل اختر کی ڈیجیٹل رپورٹ