انڈیا کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کے بعد ٹیم کی بس پر اینٹ ماری گئی

بس حملہ تصویر کے کاپی رائٹ AARON FINCH
Image caption انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے اور جمعے کو فیصلہ کن میچ ہوگا۔

انڈیا کے شہر گواہاٹی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں انڈین کرکٹ ٹیم کی شکست کے بعد مہمان ٹیم کی بس پر اینٹ سے حملہ کیا گیا جس کے باعث بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

بس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب آسٹریلوی کھلاڑی میچ کھیلنے کے بعد ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں اگرچہ کوئی زخمی نہیں ہوا تاہم اس سے کھلاڑیوں کو ذہنی صدمہ پہنچا ہے۔

حملے کے بارے میں آسٹریلوی کھلاڑی ایرن فینچ نے سماجی رابطوں کی سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ٹیم بس پر اینٹ پھینکنے کا واقعہ کافی خوفناک ہے۔

خیال رہے کہ اس میچ میں آسٹریلیا نے انڈیا کو 118 پر آؤٹ کر دیا تھا اور دو وکٹوں کے نقصان پر ہدف با آسانی حاصل کر لیا تھا۔

انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے اور جمعے کو فیصلہ کن میچ ہوگا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں