انڈیا: اپنے عاشق کو شوہر کا چہرہ دینے کی سازش پر خاتون گرفتار

Swati and Sudhakar Reddy
Image caption خیال ہے کہ مقتول سودھاکر ریڈی کو 26 نومبر کو قتل کیا گیا

انڈیا میں ایک جوڑے کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر عورت کے شوہر کو قتل کرنے اور پھر پلاسٹک سرجری کے بعد ایک دوسرے مرد کے اس کی جگہ لینے کی کوشش کا الزام ہے۔

اس مقصد کے لیے پہلے سواتی ریڈی نامی عورت نے اپنے شوہر سودھاکر ریڈی کو قتل کیا اور بعد میں اس کے عاشق راجیش اجکولو کے چہرے پر تیزاب پھینکے جانے کا ڈرامہ کیا گیا۔

جنوبی ریاست تلینگانہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کا خیال تھا کہ سرجری کے بعد ان کی شکل مقتول شوہر جیسی کروا لی جائے گی۔

سودھاکر ریڈی کے والدین نے تیزاب کے حملے کی کہانی کو سچ تسلیم کر لیا اور ہسپتال کے اخراجات بھی انھوں نے اٹھائے۔

لیکن جب اس کے بھائی اسے دیکھنے ہسپتال گیا تو اسے شک ہوگیا۔ اس کے پولیس کو خبر کر دی جس نے اس شخص کے انگلیںوں کے نشانات کی جانچ کی اور ان میں فرق پایا۔

اس شخص کے بھائی نے جوڑے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے۔

سواتی ریڈی کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ پولیس نے بی بی سی تلیگو کو بتایا کہ راجیش اجکولو کو بھی جھلسنے کے علاج کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا۔

خیال ہے کہ مقتول سودھاکر ریڈی کو 26 نومبر کو قتل کیا گیا اور اگلے ہی دن ان کی لاش کو ٹھکانے لگا دیا گیا۔ لاش ابھی برآمد نہیں کی گئی۔

Image caption راجیش اجکولو کو بھی جھلسنے کے علاج کے بعد گرفتار کر لیا جائے گا

پولیس کے مطابق خاتون کے اعتراف کر لیا ہے کہ انھوں نے سودھاکر ریڈی کو قتل کر دیا ہے۔

راجش کو 28 نومبر کو ہسپتال داخل کروایا گیا اور سواتی ریڈی نے اپنے شوہر کے خاندان والوں کو اطلاع کی کہ ان پر تیزاب سے حملہ ہوا ہے۔

سودھاکر ریڈی کے والدین نے اسے اپنا بیٹا سمجھ کر اس کے علاج کے لیے پانچ لاکھ کی رقم خرچ کی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں