مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد کشمیر میں مزید کشیدگی
مظاہرین کی ہلاکتوں کے بعد کشمیر میں مزید کشیدگی
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اس سال کے سب سے بڑے فوجی آپریشن میں شدت پسندوں، فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 20 افراد کی ہلاکت کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ پیر کو وادی میں ہڑتال ہے اور سیاسی و تجارتی حلقوں نے فوجی کارروائی میں شہری ہلاکتوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ حکومت نے مظاہروں کو روکنے کے لیے بیشتر علاقوں کی ناکہ بندی کردی ہے، انٹرنیٹ سہولت معطل ہے۔ سرینگر سے ریاض مسرور
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں 20 ہلاکتوں کے بعد کرفیو نافذ
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں اتوار کے روز فوج اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم ازکم 20 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے جس کے بعد پیر کو کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔