سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بالی وڈ سٹار سلمان خان کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان کو جودھ پور کی جیل میں کم از کم ایک رات اور گزارنی پڑے گی۔ گذشتہ روز راجستھان کی ایک عدالت نے سلمان خان کو نایاب ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ برس قید کی سزا سنا کر جیل بھبج دیا تھا۔ اس معاملے میں دیگر ملزمان سیف علی خان، تبو، سونالی بیندرے اور نیلم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ دلی سے شکیل اختر کی رپورٹ