کیا سلمان خان نے واقعی کالے ہرن کا شکار کیا تھا؟

کیا سلمان خان نے واقعی کالے ہرن کا شکار کیا تھا؟

کالے ہرنوں کے شکار میں بالی وڈ سٹار سلمان خان جن لوگوں کی گواہی سے پھنسے ہیں ان میں سے ایک ساگر رام بشنوئی ہیں۔

ساگر رام بشنوئی اُن میں سے تھے جنہوں نے دو مردہ کالے ہرن پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجے۔ کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں پانچ سرکاری گواہ ہیں اور ساگر رام بشنوئی گواہ نمبر دو ہیں۔ ان کے مطابق تین چشم دید گواہوں نے سلمان خان اور ان کے ساتھیوں کو شکار کرتے دیکھا تھا۔

بشنوئی برادری راجستھان کے تھر کے صحرائی علاقے میں آباد ہیں۔ ان کا تعلق ایک ہندو مسلک سے ہے جو پیڑ، پودوں اور جانوروں کی عبادت کرتے ہیں ۔ بنیادی طور پر یہ لوگ سبزی خور ہیں اور جانوروں کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی دے سکتے ہیں۔

دیکھیے ہمارے نامہ نگار نیتن شریواستو کی ان سے خصوصی گفتگو