انڈین ریاست کیرالہ میں صدی کا بدترین سیلاب اور امدادی کارروائیاں، تصاویر میں
انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی ہے۔
انڈیا کی ریاست کیرالہ میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 324 تک پہنچ گئی ہے۔
اس وقت ہزاروں کی تعداد میں افراد سیلابی پانی میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جن کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر امدادای کارروائیاں جاری ہیں۔
کیرالہ میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کے تودے گرنے اور بارشوں کے نتیجے میں آنے سیلاب نے تباہی مچا دی۔
حکام نے ہفتے اور اتوار کو مزید بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے جس سے صورت حال ابتر ہونے کا خدشہ ہے۔
امدادی کارروائیوں میں سینکڑوں فوجی بھی شامل ہیں جنھیں کشتیوں اور ہیلی کاپٹروں کی مدد حاصل ہے۔ حکام کا کہنا کہ کیرالہ میں صدی کا بدترین سیلاب آیا ہے اور اب بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے مکانوں اور دیگر عمارتوں کی چھتوں پر پناہ لیے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت سوا دو لاکھ کے قریب افراد 1500امدادی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔