انڈیا میں بیوی کا ’سر قلم کرنے والا شوہر‘ گرفتار

قتل تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption پولیس کے مطابق ستیش کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی دوسرے مرد سے تعلقات ہیں

انڈین ریاست کرناٹک کے چکمگلور ضلعے کی پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو پولیس کے مطابق تھانے میں اپنی بیوی کا جسم سے جدا کیا ہوا سر ایک بیگ میں لے کر داخل ہوا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے بی بی سی کو بتایا کہ ستیش نامی شخص نے پولیس کے پاس جا کر کہا کہ اس نے اپنی بیوی کا قتل کر دیا ہے۔ جس کے بعد پولیس نے ستیش کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

’چڑیل ہونے کا الزام لگا کر خواتین کو برہنہ گھمایا گیا‘

غیرت کے نام پر قتل: جرگے کے حکم پر ملزمان کی رہائی

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
’اس انا کی جنگ میں جیت پچھتاوے کی ہے‘

ستیش نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل شک کی بنیاد پر کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ستیش کے خیال میں اس کی بیوی کا کسی دوسرے مرد کے ساتھ تعلقات تھے۔

ان کی شادی کو سات برس ہو گئے تھے اور ان کے دو بچے ہیں۔

ایک سینیئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم کی بیوی ماضی میں پولیس کے پاس مدد مانگنے بھی آئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ‘ہمیں اس بات کا علم تھا کہ دونوں کے درمیان کچھ گھریلو مسئلے ہیں۔ ہم نے چند مرتبہ ان کی مشاورت بھی کی تھی۔ لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم تھا کہ ستیش کو اس بات کا شک ہے کہ اس کی بیوی کا کسی غیر مرد کے ساتھ تعلق ہے۔‘

اسی بارے میں