پابندیوں کے ساتھ ایران کا تلاش، صیاد اور حائل کے تجربات

ایران تصویر کے کاپی رائٹ AFP PHOTO / HO / Iranian Army office

ایران پر امریکی پابندیوں کے ساتھ ہی ایران کی مسلح افواج نے دو روزہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا آغاز کیا ہے جس کا نام ’آسمانوں کے محافظ 97‘ رکھا گیا ہے۔

ان مشقوں میں ایرانی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’حائل فضائی دفاعی نظام‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام جلدی سے نصب اور استعمال ہونے والا نظام ہے۔

ایران تصویر کے کاپی رائٹ AFP PHOTO / HO / Iranian Army office

ایرانی مسلح افواج کے ایک کمانڈر کا دعویٰ ہے کہ ان مشقوں میں اس فضائی دفاعی نظام سے ایک ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

ایران تصویر کے کاپی رائٹ AFP PHOTO / HO / Iranian Army office

ایرانی میڈیا پر نشر ہونی والی رپورٹس میں خورداد میزائل دفاعی نظام سوئم کو صوبہ سمنان میں دکھایا گیا ہے۔ اس دفاعی نظام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ کم اور درمیانی رینج پر مار کرنے والا نظام ہے جو کہ بیک وقت کئی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ایران تصویر کے کاپی رائٹ AFP PHOTO / HO / Iranian Army office

ایرانی میڈیا پر دکھائی جانے والی ویڈیو میں سراج یا صادق 10 ڈیفنس نظام کو بھی دکھایا گیا ہے۔

’آسمانوں کے محافظ 97‘ مشقوں کے ترجمان ریئر ایڈمرل محمود موسوی کا کہنا ہے کہ ملک میں تیار کیے گئے تلاش اور خورداد مازائل نظام کو ان مشقوں میں ٹیسٹ کیا گیا۔

ریئر ایڈمرل محمود موسوی نے کہا کہ مزید دفاعی نظام ان مشقوں میں ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

ایران تصویر کے کاپی رائٹ EPA/IRANIAN ARMY OFFICE HANDOUT

۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں