خبیس
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خبیث: ’میں زینت کا سامان نہیں ہوں، میں حیا کا فرمان نہیں ہوں‘

گذشتہ دنوں انڈيا کے شہر بھوپال سے تعلق رکھنے والی بائيس سالہ لا سٹوڈنٹ اقراء خلجی کی نظم 'خبیث' سوشل ميڈيا پر وائرل ہو گئی۔

اس نظم ميں اقرا کا خود کو خبيث کہہ کر پکارنا بہت سے لوگوں کو پسند نہيں آيا۔ بی بی سی کی ثمرہ فاطمہ نے اقرا خلجی سے بذريعہ سکائپ بات کی اور پوچھا کہ خود کو 'خبیث' کہنے کی کیا وجہ بنی؟