انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی فضا
اہم خبریں
بالاکوٹ حملے سے انڈیا نے کیا حاصل کیا؟
اگر انتخابات کے پس منظر میں دیکھیں تو یہ فیصلہ مودی حکومت کے حق میں جاتا نظر آ رہا ہے لیکن اگر سکیورٹی حکمت عملی کے نظریہ سے دیکھیں تو یہ بحث طلب ہے۔
’292 شدت پسندوں کی ہلاکت‘ کی حقیقت کیا ہے؟
انڈیا میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک پوسٹ کے مطابق بالاکوٹ کے ’مقامی میڈیکل کالج کے ڈین نے 292 لوگوں کے موت کی تصدیق کی‘ ہے۔ کیا یہ دعویٰ سچ ہے؟ پڑھیے بی بی سی کا فیکٹ چیک۔
ابھینندن کی ڈرامائی گرفتاری کی کہانی
عینی شاہدین نے انڈیا کے پائلٹ ابھینندن ورتھمان کی پاکستانی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کی ڈرامائی تفصیلات بیان کی ہیں۔ پاکستان نے جمعہ کو ونگ کمانڈر ابھینندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’مدرسے کی مبینہ تصویر انڈین کارروائی سے برسوں پہلے کی‘
انڈین وزیر نے دو سیٹیلائٹ تصاویر دکھا کر یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ بالاکوٹ میں جیشِ محمد کے تربیتی کیمپ پر حملے سے پہلے اور بعد کی ہیں لیکن ان تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
انڈیا پاکستان: ٹی وی پر جنگ کس طرح لڑی گئی
کشمیر کے پلوامہ میں مہلک حملے کے بعد جہاں انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا وہیں ٹی وی چینلوں پر بھی جنگی بگل بجتے نظر آئے اور دونوں ممالک کے ٹی وی چینلوں پر تعصب اور سنسنی پھیلانے کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔
انڈیا، پاکستان 2001 میں جنگ کے دہانے سے کیسے واپس آئے؟
2001 میں انڈین پارلیمان پر حملے کے بعد بھی ہزاروں انڈین اور پاکستانی فوجی بارڈر پر آمنے سامنے کھڑے ہوئے تھے۔ سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری بتاتے ہیں کہ اُس وقت حالات کیسے کنٹرول میں آئے۔
کیا پاکستان انڈیا کے خلاف F 16 طیارے استعمال کر سکتا ہے؟
پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ معلومات حاصل کر رہا کہ کیا پاکستان نے گزشتہ ہفتے انڈین طیارہ گرانے کے لیے امریکہ سے خریدے گئے ایف سولہ طیارہ استعمال کیے تھے۔
’چائے پلائیں مگر جنگ نہ کریں‘
انڈیا اور پاکستان کی ایک دوسرے کے خلاف کی گئی فضائی کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک میں ’سے نو ٹو وار‘ کا ٹرینڈ کیوں صفِ اول کے ٹرینڈز میں شامل ہے۔
ویڈیو, بالاکوٹ: عینی شاہد نے کیا دیکھا, دورانیہ 0,47
خیبر پختونخوا کے علاقے جابہ کے ایک رہائشی نے منگل کی صبح ہونے والے حملے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
ویڈیو, کشمیر:’انھیں کس طرح بتائیں ان کی والدہ نہیں رہیں؟‘, دورانیہ 2,14
بی بی سی کے نامہ نگار سکندر کرمانی اور یوگیتا لیمئے نے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب سے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی سے وہاں رہنے والوں کی زندگی کیسے متاثر ہو رہی ہے۔
ویڈیو, ’چھوٹا بیٹا اپنے بچے کو اٹھا کر بھاگا تھا کہ گولہ گرا‘, دورانیہ 1,29
سنہ 2015 میں جھڑپوں میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ کے مقام پر ورکنگ باؤنڈری پر واقع کُندن پور گاؤں پر گولہ باری نے مسرت بی بی کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل کر رکھ دی۔
تصاویر, پلوامہ میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی آخری رسومات ہفتے کے روز ان کے آبائی علاقوں میں ادا کر دی گئیں
وہ شادی جو 14 فروری کی وجہ سے نہ ہوسکی۔۔۔
انڈیا اور پاکستان کے درمیان الجھے رشتوں کے تار کو سلجھانے میں ابھی قدرے وقت درکار ہے، لیکن سرحد کے دونوں جانب رہنے والے دو افراد کے دل کے تار جڑ گئے ہیں۔
انڈین فوجی ٹوپی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا احتجاج
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹرز کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہن کر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے پر آئی سی سی سے سخت احتجاج کیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان نے فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دی
لائن آف کنٹرول کے علاقے میں پاکستانی طیاروں سے جھڑپ میں دو انڈین جنگی طیاروں کی تباہی کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دی ہے۔
مودی دوسروں کو آئینہ دکھاتے ہیں لیکن خود نہیں دیکھتے
نریندر مودی ایک اچھے مقرر ہیں لیکن انتخابات کے موقع پر وہ صرف بولنے کی حد تک محدود نہیں رہنا چاہتے اس لیے کافی عرصے بعد انہوں نے کچھ لکھا ہے اور وہی لکھا ہے جس کی ان سے امید کی جا سکتی ہے۔ راجیش پریادرشی کا بلاگ
'جو مقابلہ کرنا ہے حکومت سے کریں، ہم نے کیا کرنا ہے'
کندن پور اور ورکنگ باؤنڈری کے دیگر دیہات کے باسی مسلسل اس خوف کے سائے میں زندگی بسر کر رہے ہیں کہ کہیں پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لیے نہ بدل دے۔
'انڈیا کا اہم ترین مسئلہ راہل گاندھی کا مسعود اظہر جی کہنا'
انڈیا میں انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد انتخابی بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے اور سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کو کسی معاملے پر بخشتی نظر نہیں آ ر ہی ہیں۔
مسعود اظہر کون ہیں؟
کراچی اور مولانا مسعود اظہر کا گہرا تعلق رہا ہے۔ انھوں نے جہاد کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل یہاں کے مدرسہ بنوری ٹاؤن میں تعلیم حاصل کی۔ جیش محمد کا قیام بھی یہیں عمل میں لایا گیا تھا۔
اقوامِ متحدہ: کیا یہ انڈیا کی سفارتی شکست ہے؟
چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو اقوام متحدہ میں روک تو دیا، لیکن کیا اس سفارتی جنگ میں وہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر پائے گا؟
شدت پسند تنظیم ’جیش محمد‘ کیا ہے؟
جمعرات کو انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں نیم فوجی اہلکاروں پر حملے کے بعد ایک مرتبہ پھر خبروں میں آنے والے کالعدم شدت پسند گروہ جیش محمد کی تاریخ مختصر مگر ہنگامہ خیز ہے۔
انڈیا کا جیشِ کیمپ پر حملے کا دعویٰ، پاکستان کا انکار
انڈیا نے بالاکوٹ کے علاقے میں کالعدم شدت پسند تنظیم جیشِ محمد کے کیمپ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ انڈین طیارے جلد بازی میں کھلے علاقے میں گولہ بارود گرا کر لوٹ گئِے۔
انڈیا کا پاکستان کی حدود میں حملہ، مفروضے اور حقائق
انڈیا کے جنگی طیاروں کا پاکستان کی حدود میں حملے میں یہ واضح نہیں ہوا کہ ہدف کیا تھا اور کہاں تھا اور کیا یہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی تھی یا پاکستانی سرحد کی؟
’ایک نہیں بلکہ تقریباً پانچ دھماکے ہوئے، علاقہ لرز اٹھا‘
جابہ کے رہائشیوں کے مطابق ایک جگہ بہت بڑا گڑھا پڑا ہوا تھا۔ ’وہاں درخت بھی تھے اور چار پانچ مکان بھی تباہ ہوئے ہیں اور ایک بندہ زخمی بھی ہے۔‘
’جنگ کی خوشی پالنا امیروں کا شوق ہے‘
کئی بار میڈیا کے ’پرجوش‘ اصرار پر لوگوں کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کا بھی کہا گیا۔ نعرے لگانے کے کچھ دیر بعد کانگڑ کا علاقہ پھر پہلے جیسا خاموش ہوجاتا ہے۔
’ٹارچ بھی نہیں جلاسکتے تھے‘
یہ وہ لوگ ہیں جو یوں تو سارا سال ہی بے یقینی کی فضا میں زندگی گزارتے ہیں کیونکہ ان کے گھر اور گزرگاہیں براہِ راست بندوقوں اور توپوں کے نشانے پر ہوتی ہیں لیکن کشیدگی کی صورت میں انھیں بےگھر بھی ہونا پڑتا ہے۔
’انڈین حملے سے ماحول کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے‘
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیات امین اسلم کا کہنا ہے کہ جابہ میں انڈین طیاروں کے حملے سے جانی نقصان تو نہیں ہوا مگر اس سے ماحولیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
’ہدف کو نشانہ بنایا، مرنے والوں کی تعداد گننا ہمارا کام نہیں‘
انڈیا کی فضائیہ کے سربراہ بریندر سنگھ دھنوا نے کہا ہے کہ ان کے طیاروں نے بالاکوٹ میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا اور کارروائی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گننا ان کا کام نہیں۔
کنٹرول لائن پر کشیدگی برقرار، شہریوں کی نقل مکانی جاری
کشمیر میں دونوں ملکوں کو تقسیم کرنے والی لائن آف کنٹرول پر حالات شدید کشیدہ ہیں اور تازہ اطلاعات آنے تک انڈین فوج کی جانب سے مختلف سیکٹرز میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستانی فوج بھی اسکا جواب دے رہی ہے.
انڈیا کا ایک اور مگ 21 طیارہ تباہ
انڈین وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعے کے روز راجھستان کے علاقے بکانیر میں انڈین طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا۔ گرنے والا انڈین طیارہ معمول کے مشن پر تھا۔
کانگریس: پلوامہ حملے کے بعد بھی مودی ’شوٹنگ کرتے رہے‘
کانگریس پارٹی نے بی جے پی اور وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ مودی نے قومی سوگ کا اعلان وقت پر اس لیے نہیں کیا کیونکہ انھیں اپنی حکومت کے مختلف منصوبوں کا افتتاح منسوخ کرنا پڑتا۔
ٹرمپ کا پاکستان اور انڈیا کو مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے کا مشورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ مل جل کر مسائل کا حل تلاش کریں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کی ہیں۔
’دہشت گردی کے خلاف انڈیا کے ساتھ کھڑے ہیں‘
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف سعودی عرب انڈیا کے ساتھ کھڑا ہے اور اس کے خلاف لڑائی میں انڈیا اور ہمسایہ ممالک سے تعاون کرے گا۔ ۔
پاکستان کی انڈیا کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش
پاکستان نے انڈیا کو پلوامہ میں خودکش حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر انڈیا نے پاکستانی سرزمین پر کارروائی کی تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔
بات چیت کا وقت ختم،اب کارروائی کا وقت ہے: مودی
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پلوامہ کے حملے کے بعد بات چیت کا وقت ختم ہو گیا ہے اور اب دہشت گردی کے خلاف ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارروائی سے ہچکچانا بھی دہشتگردی کو فروغ دینے کے برابر ہے۔
جموں میں کرفیو، مسلمانوں کی املاک جلانے کے واقعات
پلوامہ کے واقعہ کے بعد انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں مذہبی منافرت میں شدت پیدا ہو گئی ہے اور جموں میں مسلمانوں کو ہراساں کرنے اور ان کی املاک کو نذرآتش کرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔
پاکستان انڈیا کو تباہ کرنے کا خواب چھوڑ دے: مودی
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پاکستان انڈیا کو تباہ کرنے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اور اگر پاکستان یہ سوچتا ہے کہ وہ انڈیا کو بدحال کر سکتا ہے تو اس کا یہ خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔
پلوامہ میں ایک اور جھڑپ، سات افراد ہلاک
جھڑپ کے دوران دو عسکریت پسند بھی مارے گئے، جن میں سے ایک کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ گذشتہ جمعرات ہونے والے بم حملے کا ’ماسٹر مائنڈ‘ تھا۔
کشمیر: ’بچوں سے ہتھیار پھنکوائیں ورنہ وہ مارے جائیں گے‘
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں تعینات انڈین فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ایسا نہ کرنے والوں کا انجام موت ہے۔
دہشت گردی کا کوئی ملک نہیں ہوتا: سدھو
سدھو کے متنازع بیان کے بعد ان سے کپل شرما شو سے باہر نکل جانے کے لیے کہا گیا ہے۔ ان کی جگہ اب شو میں ارچنا پورن سنگھ دکھائی دیں گی۔
تحمل رکھیں، جواب دیا جائے گا: نریندر مودی
انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پاس پاکستان کے اس حملے میں ملوث ہونے کے ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں لیکن انڈیا کی طرف سے ابھی تک یہ ثبوت فراہم نہیں کیے گئے۔
انڈین جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل
انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی سینٹرل جیل میں ایک پاکستانی قیدی اور بعض مقامی قیدیوں کے درمیان جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر کئی قیدیوں نے مل کر پاکستانی قیدی کو قتل کر دیا۔
پی ایس ایل کی انڈین نشریاتی کمپنی ایونٹ سے علیحدہ
پاکستان سپر لیگ کی انڈین نشریاتی کمپنی آئی ایم جی ریلائنس نے لیگ کے بقیہ میچ نشر نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مطلع کر دیا ہے۔
’صرف امن ہی انصاف ہے۔۔۔‘
انڈيا سے تعلق رکھنے والی امن کی علمبردار گُرمہر کور کے والد انڈین فوج ميں ميجر تھے اور کارگل کی پاک بھارت جھڑپوں ميں مارے گئے تھے۔ وہ پلوامہ حملے کے بعد کیا کہتی ہیں؟
گوگل پرٹوائلٹ پیپر کی جگہ پاکستانی پرچم کی تصاویر
پلوامہ حملہ کے بعد خیال ہے کہ انڈین مظاپرن کی جانب سے گوگل پر ہونے والی ایک ہیکنگ کی کارروائی کے بعد ٹوائلٹ پیپر سرچ کرنے پر پاکستانی پرچم کی تصاویر سامنے آنے لگیں۔
کیا پلوامہ حملہ انٹیلیجنس کی ناکامی تھا؟
انڈیا میں انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے جمعرات کے روز پلوامہ میں نیم فوجی دستوں پر کیے جانے والا حملہ ایک سکیورٹی لیپس تھا اور اس سے بچا جاسکتا تھا۔
پلوامہ: حملہ آور عادل ڈار کے گھر کا آنکھوں دیکھا حال
غلام حسن ڈار ایک خود کش حملہ آور کے والد ہیں جو تمام تر حالات کا ذمہ دار رہنماؤں کو سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں پرتشدد کارروائیاں روکنے کا صرف ایک راستہ یہ ہے کہ پاکستان،بھارت اور کشمیر کے درمیان بات چیت ہو۔
کشمیر میں جنگ کی افواہوں سے لوگ خوفزدہ
بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں حکومت کے بعض اعلانات سے لوگوں میں جنگ کے خدشات پیدا ہوگئے، تاہم حکومت نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا ہے۔
بی جے پی کو جو چاہیے تھا اسے مل گیا؟
انڈیا میں عام انتخابات سے صرف چند ہفتوں قبل قومی سلامتی سے متعلق واقعات بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے ایک اہم انتخابی نعرہ بن گئے ہیں۔
فلائٹ لیفٹینٹ نچِکیتا کیسے واپس گئے تھے؟
فلائیٹ لیفٹینٹ کمبامپتی نچِکیتا کا مگ-29 جہاز 27 مئی 1999 کو کارگل کی لڑائی کے دوران مار گرایا گیا۔ انھیں سکردو کے قریب سے حراست میں لیا گیا تھا اور وہ 3 جون تک پاکستان کی تحویل میں رہے۔
پاکستان کے ’پسندیدہ ترین ملک‘ نہ رہنے سے نقصان کس کا؟
انڈیا کی جانب سے پاکستان سے تجارت کے لیے پسندیدہ ترین ملک کا رتبہ واپس لیے جانے کے فیصلے پر ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا تعلق معیشت سے کم اور سرحد پار پیغام پہنچانے سے زیادہ ہے۔
پلوامہ حملے کا سیاسی فائدہ کس کو ہوگا؟
14 فروری کو پلوامہ میں انڈین نیم فوجی دستے سی آر پی ایف پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد انڈیا میں پاکستان مخالف جذبات عروج پر ہیں۔
ایران، انڈیا میں حملے: کیا پاکستان تیار ہے؟
ایران میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے اور اس کے پاکستان پر داغے گئے الزام کے بعد بھارت میں اب یہ آوازیں اُٹھ رہی ہیں کہ کیوں نہ ایران کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے: عاصمہ شیرازی کا کالم۔
پلوامہ پر چین کی خاموشی کا کیا مطلب ہے؟
انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے حملے پر متعدد ممالک نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جس میں چین بھی شامل ہے۔ اس خاموشی سے کیا سمجھا جائے؟
مائی نیم از انور اینڈ آئی ایم ناٹ اے ٹیررسٹ
پلوامہ میں انڈین ریزرو فورس کے کانوائے پر خودکش حملہ ہوا اور کم وبیش 50 فوجی مارے گئے۔ ہمیں فوجیوں کے مرنے پر ہمیشہ بہت دکھ ہوتا ہے ۔ چاہے سرحد کے ادھر مریں یا ادھر۔
’ہمیں ایک بار پھر سرجیکل سٹرائیک چاہیے‘
پلوامہ حملے میں 40 سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے اور انڈین سوشل میڈیا صارفین نے نریندر مودی سے اس حملے کا بدلہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
اوڑی سے پلوامہ حملے تک
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد کانگرس نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت کے دوران اب تک 18 بڑے حملے ہو چکے ہیں۔