انڈیا، پاکستان میں بیساکھی کی تقریبات، تصاویر میں

دنیا بھر میں سکھ عقیدت مندوں نے رواں ہفتے بیساکھی کی مختلف تقریبات میں شرکت کی ہے۔ بیساکھی ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو منائی جاتی ہے اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے۔

بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بیساکھی تہوار کے موقع پر سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل میں مقدس پانی کے تالاب میں اشنان کر رہے ہیں

انڈیا سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری پاکستان پہنچے ہیں جو صوبہ پنجاب کے شہر حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب اور وسطی پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب میں اس حوالے سے منعقد ہونے والی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔ بیساکھی کی تقریبات انڈیا کے شہر امرتسر میں بھی جاری ہیں۔

بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انڈیا میں سکھ بچوں کے سروں پر پگڑیاں باندھ رہے ہیں۔ یہاں باقاعدہ پگڑی کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد سکھ مذہب میں پگڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سکھ بچے گولڈن ٹیمپل میں موم بتیاں روشن کر رہے ہیں۔ بیساکھی سکھ مذہب میں نئے سال کا آغاز ہے
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں سکھ عقیدت مند اپنے بچوں کے ساتھ اشنان کرتے ہوئے
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption گرودوارہ پنجہ صاحب میں سکھ عقیدت مند مذہبی گیت گا رہے ہیں
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption پاکستان کے شہر حسن ابدال میں واقع گرودوارہ پنجہ صاحب میں ایک سکھ عقیدت مند اپنے بیٹے کی پگڑی باندھنے کی رسم کے بعد اسے مقدس پانی میں غوطہ دے رہا ہے
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption حسن ابدال میں گرودوارہ پنجہ صاحب کی مرکزی عمارت سے سامنے واقع مقدس پانی کے تالاب میں سکھ عقیدت مند اشنان کر رہے ہیں
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انڈیا میں گولڈن ٹیمپل کے قریب آتشبازی کا خوبصورت منظر
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کے سامنے ایک سکھ عقیدت مند خاتون
بیساکھی تصویر کے کاپی رائٹ EPA
Image caption انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھ عقیدت مند گولڈن ٹیمپل کے مقدس تالاب میں مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔

اسی بارے میں