سری لنکا میں یوم سوگ اور آخری رسومات کی تصویری جھلکیاں

سری لنکا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 321 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری سطح پر یوم سوگ جبکہ ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

سری لنکا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

منگل کو ان ہلاکتوں پر سری لنکا میں سرکاری سطح پر سوگ منایا جا رہا ہے جبکہ ہلاک شدگان کی آخری رسومات کی ادائیگی کا عمل بھی جاری ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

حکام نے ان حملوں کا الزام قومی توحید گروپ پر لگایا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

قومی توحید گروپ کے بارے میں خیال ظاہر کیا جاتا ہے کہ یہ سری لنکا کے ایک دوسرے سخت گیر اسلامی گروپ سری لنکا توحید جماعت (ایس ایل ٹی جے) سے نکلا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ معصوم جانوں کے ضیاع پر منگل کو سری لنکا سوگ منا رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ 'اس ناقابل بیان المیے کے تناظر میں یہ ضروری ہے کہ ہم سری لنکن بطور قوم متحد رہیں'

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ان حملوں میں 35 غیر ملکیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں سری لنکن مسیحی مارے گئے جبکہ تقریباً 500 افراد زخمی ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ہلاک شدگان کی آخری رسومات کولمبو کے شمال میں نیگومبو کے سینٹ سبیسچیئن چرچ میں ادا کی جا رہی ہیں۔ یہ گرجا گھر ان مقامات میں سے ایک ہے جنھیں اتوار کو نشانہ بنایا گیا تھا