’نوعمر دلہن سے کم جہیز مانگا جاتا ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کی نوجوان خواتین کسے ووٹ دیں گی؟ ’نوعمر دلہن سے کم جہیز مانگا جاتا ہے‘

سید سیدابی کا تعلق انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش سے ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ان کا پہلا ووٹ انڈیا میں بچوں کی شادیوں کے خاتمے کے لیے ہو گا۔

سنہ 2006 میں انڈیا میں نوعمر بچوں کی شادی پر پابدنی لگا دی گئی تھی لیکن اس کے باوجود وہاں بہت بڑے پیمانے پر ابھی بھی ایسی شادیاں ہوتی ہیں۔ بچوں کے لیے کام کرنے والا اقوام متحدہ کا ادارہ ’یونیسیف‘ کے مطابق انڈیا اس وقت بھی نوعمر دولہنوں کی تعداد کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔