مودی کی گیس سکیم کی پوسٹر وومن آج بھی اپلے جلانے پر مجبور
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا میں انتخابات: مودی کی گیس سکیم کا پرچار کرنے والی خاتون کیوں پچھتا رہی ہیں؟

انڈیا کی حکومت نے 2016 میں اترپردیش کے ضلع بلیا سے ' پی ایم اجوولا یوجنا' کا آغاز کیا تھا۔ اس منصوبے کا مقصد تھا کہ گھر گھر میں کھانا بنانے کی گیس پہنچائی جا سکے لیکن اس سکیم کو شروع ہوئے تین سال ہو چکے ہیں اور جن گھروں میں گیس سیلنڈر اور چولہا پہنچا تھا وہاں آج بھی لکڑی کے چولہے جل رہے ہیں۔ بی بی سی کی ٹیم ان خواتین کے گھر پہنچی جنھیں خود نریندر مودی نے اجوولا سکیم کے تحت سب سے پہلے گیس کنیکشن دیے تھے۔