نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں خاص کیا تھا

مودی حلف برداری تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انڈیا میں ہونے والے عام انتخابات میں بے جے پی کی بھرپور کامیابی کے بعد نریند مودی نے دوسری مدت کے لیے انڈین وزیراعظم کے عہدے کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

جمعرات کی شام نئی دلی میں صدارتی محل میں منعقد ہونے والی اس تقریبِ حلف برداری میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

راشٹرپتی بھون تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اپوزیشن کے چند رہنماؤں نے تقریب کا بائیکاٹ بھی کیا۔

تاہم مودی کے اہم سیاسی حریف راہل گاندھی اپنی والدہ سونیا گاندھی اور کانگریس کے دیگر سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ اس تقریب میں شریک ہوئے۔

گاندھی کی شرکت تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

اس تقریب کی خاص بات یہ بھی تھی کہ مودی کے ساتھ نئی کابینہ کے اراکین نے بھی حلف اٹھایا۔

ان میں بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی شامل تھے جنھیں اس الیکشن میں جماعت کی کامیابی کا سرخیل سمجھا جاتا ہے۔

حالیہ انتخابات میں بی جے پی اتحاد نے لوک سبھا کی 545 نشستوں میں سے 354 پر کامیابی حاصل کی ہے۔

صدارتی محل تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

مودی نے اس الیکشن میں وارانسی سے پانچ لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

وہ 1971 کے بعد وہ پہلے ایسے انڈین رہنما بن گئے جن کی جماعت نے لگاتار دو انتخابات میں اپنے بل بوتے پر ایوان میں اکثریت حاصل کی ہے۔

مودی کی تقریب حلف برداری تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں سات ہزار مہمان شریک ہوئے۔

راشٹرپتی بھون میں منعقدہ اس تقریب میں جیسے ہر کوئی انڈیا کے نئے منتخب وزیراعظم کی جھلک کے لیے بے تاب تھا۔

تقریب کے دوران نریندر مودی کے حامی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر انھیں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے رہے۔

صدارتی محل تقریب تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

یہ جشن اور مبارکباد مودی کے علاوہ انتخابی مہم کے اہم کردار اور ان کے قریبی ساتھی امت شاہ کے لیے بھی تھی۔

امت شاہ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انڈیا کے پڑوسی ممالک کے رہنماؤں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ ان پڑوسی ممالک میں سے بنگلہ دیش، سری لنکا، میانمار، نیپال اور بھوٹان شامل تھے۔

عالمی رہنماؤں کے علاوہ اس تقریب میں اہم کاروباری شخصیات، کھیل اور فلم کی دنیا سے ستاروں نے بھی شرکت کی۔

مکیش امبانی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈین بزنس مین مکیش امبانی اپنی اہلیہ کے ساتھ تقریب میں شریک ہیں

فلمی ستاروں میں کرن جوہر، رجنی کانت اور کنگانا روناوت نے شرکت کی جبکہ مکیش امبانی بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بل گیٹس کو بھی اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم وہ شریک نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اس تقریب کے لیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو مدعو نہیں کیا گیا اور پاکستانی میڈیا نے بھی اس تقریب کو نہیں دکھایا۔

متعلقہ عنوانات