بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی زندگی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے مشکل تر

Boy with umbrella in front of flooded village تصویر کے کاپی رائٹ UNICEF
Image caption نو سالہ محمد ابراہیم کاکس بازار کے بڑے کیمپ می رہائش پذیر ہے

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں مون سون کی شدید بارشوں کا پانی گھر آنے سے ہزاروں لوگ دربدر ہو گئے ہیں جب کہ کم از کم ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق بارشیں جاری رہنے کی توقع ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ 3000 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں جبکہ بین الاقوامی تنظیم برائے نقل مکانی (آئی او ایم) نے بتایا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہزاروں پناہ گزینوں کو دوسری جگہوں پر منتقل کیا گیا ہے۔

ان کیمپوں میں 7 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزین رہتے ہیں۔ روہنگیا مسلم اقلیتی گروہ ہے جس کے لاکھوں افراد استحصال سے بچنے کے لیے میانمار چھوڑ چکے ہیں۔

Woman next to flooded shelter تصویر کے کاپی رائٹ IOM
Image caption بارشوں کے نتیجے میں کیمپ کی بھربھری مٹی اپنی جگہ چھوڑ دیتی ہے

آئی او ایم کے ایک ترجمان جارج میکلوڈ نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بحران ’میانمار سے جان بچا کر بھاگنے والے پناہ گزینوں کو پہلے سے لاحق مشکلات میں مزید اضافہ’ کر رہا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ’ہم نے ایسے لوگوں کے سینکڑوں کیس دیکھے ہیں جن کے گھروں کو لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کی وجہ سے سخت نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی لوگ خطرناک ڈھلوانوں کی زد میں ہیں۔ ان لوگوں کو ہنگامی پنا گاہوں میں یا ان کے رشتے داروں کے گھروں میں منتقل کرنا پڑا۔’

Bamboo bridge across flooded river تصویر کے کاپی رائٹ Unicef
Image caption بارش کی وجہ سے بہت سے پل بہہ گئے ہیں

امدادی حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ لینڈ سلائیڈز سے کم از کم ایک شخص کی ہلاکت ہوئی ہے۔

کیمپوں میں سب سے زیادہ خطرے کی زد میں بچے ہیں اور یہ سب سے زیادہ متاثر بھی ہوئے ہیں۔ کئی شیلٹر، سکول اور طبی مراکز متاثر اور نقصان کے شکار ہوئے ہیں۔

کیمپس ریتلی زمین پر قائم ہیں جو کہ شدید بارش میں بہہ جاتی ہے اور خطرناک لینڈ سلائیڈز اور سیلاب کا سبب بنتی ہے۔

Refugee camp in Cox's Bazar تصویر کے کاپی رائٹ UNICEF
Image caption کیمپ میں سات لاکھ سے زیادہ پناہ گزین مقیم ہیں
Bamboo bridge across flooded river تصویر کے کاپی رائٹ Unicef
Image caption بارش کی وجہ سے بہت سے پل بہہ گئے ہیں

بچوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والے اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ وہ کیمپوں میں ڈائریا پھیلنے سے روکنے پر کام کر رہا ہے۔

سنہ 2017 میں مون سون کی بارشوں نے بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں 170 افراد کی جان لی تھی۔

گذشتہ سال اقوامِ متحدہ کے اداروں نے لینڈ سلائیڈز اور سیلابوں کے بلند خطرے کے زد میں موجود علاقوں سے 30 ہزار روہنگیا افراد کو محفوظ مقامات تک منتقل کیا تھا۔

Men laying down sand bags تصویر کے کاپی رائٹ UNICEF
Huts in Cox's Bazar refugee village تصویر کے کاپی رائٹ UNICEF

سنہ 2017 سے اب تک سات لاکھ سے زائد روہنگیا افراد میانمار کے شمالی صوبے راکھائن میں اپنے گھروں کی تباہی اور استحصال کی وجہ سے میانمار سے جان بچا کر بنگلہ دیش آئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے راکھائن میں روہنگیا برادری کے خلاف فوجی آپریشن کو ’نسلی بنیادوں پر قتلِ عام کی مثال’ قرار دیا تھا۔ دوسری جانب میانمار کی فوج کا دعویٰ ہے کہ وہ روہنگیا سویلین افراد کو نشانہ بنانے کے بجائے صرف روہنگیا عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Men rebuilding a hut تصویر کے کاپی رائٹ unicef

.

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں