نوراتری
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر: دریائے نیلم کے کنارے نوراتری پوجا کرنے والا تمل ناڈو کا برہمن جوڑا

ہندو مذہب کے کلینڈر کے ساتویں مہینے ’اشون‘ کا چاند نظر آتے ہی نوراتری کا تہوار شروع ہوجاتا ہے۔ دس دن جاری رہنے والے اس تہوار کو درگا پوجا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اس موقع پر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نو دن روزے رکھتے ہیں اور درگا ماتا پر پھل اور پھول چڑھاتے ہیں۔ نوراتری کے دن کو برائی پر اچھائی کی جیت کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن رام نے راون کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے شاردہ کا نام ہندومت کی ’شاردہ دیوی` کے نام سے منسوب ہے، جو علم اور فن کی دیوی سمجھی جاتی ہیں اور انھیں سرسوتی دیوی بھی کہا جاتا ہے۔

شاردہ کا قدیم مندر ہندو مذہب کے افراد میں شاردہ پیتھ کے لیے مشہور ہے۔

تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک براہمن جوڑے نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں دریائے نیلم کے کنارے پر نوراتری کے چھٹے روز پوجا کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ دیکھیے صحافی ایم اے جرال اور نیر عباس کی ڈیجیٹل ویڈیو۔