دیوالی: ایودھیا میں تاحد نظر روشنی، جشن چراغاں کا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش

دنیا بھر میں ہندوؤں کا تہورا دیوالی روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے لیکن بھگوان رام کی نگری یعنی ایودھیا میں دیپ جلا کر ایک ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی تیاریاں ہیں۔

دیوالی
،تصویر کا کیپشن

دیوالی کو روشنی کا تہوار کہا جاتا ہے اور یہ بھگوان رام کے 14 سال کے بن واس (جنگلوں میں دربدری) اور لنکا کے راجہ راون کو شکست دینے کے بعد اپنے شہر ایودھیا واپس آنے کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔ ایودھیا میں اس موقع پر دیپ جلانے کی تیاریاں جاری ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

یہ 26 اور 27 کی درمیانی شب ایودھیا میں دریائے سرجو کے کنارے چراغاں کا منظر ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلی آدتیہ یوگی ناتھ نے ایودھیا میں بڑے پیمانے پر دیوالی کے موقع پر چراغاں کی تیاریاں کروائی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

ایودھیا سے بی بی سی کے نامہ نگار فیصل محمد علی نے بتایا ہے کہ وہاں ساڑھے پانچ لاکھ دیپ (چراغ) جلانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کے بعد ایک ساتھ سب سے زیادہ دیے روشن کرنے کا ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہRUBAIYAT/BBC

،تصویر کا کیپشن

رواں سال ایودھیا میں دیوالی کا خاص اہتمام کیا گیا ہے اور مختلف قسم کے پروگرام کو ترتیب دیا گیا ہے۔ اس میں ہیلی کاپٹر سے رام اور سیتا کے کردار کو اتارا جائے گا، پھر مٹی کے دیے روشن کیے جائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن

اس موقع پر فیجی کی وزیر وینا بھٹناگر وہاں خصوصی مہمان کے طور پر موجود ہوں گی۔ اس سے قبل جنوبی کوریا کی کم جونگ سک کو مہمان خصوصی بنایا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہRUBAIYAT/BBC

،تصویر کا کیپشن

سریو ندی کے کنارے ایودھیا میں بہت سے مندر آباد ہیں۔ اور ہر جگہ چراغاں نظر آتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہRUBAIYAT/BBC

،تصویر کا کیپشن

ٹمٹماتے مٹی کے دیے یہاں تاروں کے زمین پر اتر آنے کا سماں پیش کرتے ہیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن

ملک کے مختلف حصوں میں دیوالی کا تہوار روایتی انداز میں منایا جا رہا ہے۔ یہ بھوپال کا منظر ہے جہاں چند خواتین رنگولی کے ساتھ دیپ جلائے نظر آ رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

اسی طرح گجرات کے گاندھی نگر میں اکشردھام مندر میں چراغاں کا ایک منظر آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں