’سنگیت میرا ہنر بغاوت میری پہچان ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا شہریت کا متنازع بل: احتجاجی نغمے گانے والی جگجیت کور طلبا احتجاج پر کیا کہتی ہیں؟

انڈیا کی جگجیت کور موسیقی کی ریسرچ سکالر ہیں اور احتجاجی نغمے گاتی ہیں۔ وہ سنہ 2012 میں امریکہ چھوڑ کر انڈیا آئیں اور 2014 میں سٹوڈنٹ ایکٹیوسٹ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔

انڈیا میں شہریت کے متنازع بل پر جاری طلبا کے احتجاج پر جگجیت کہتی ہیں کہ نوجوانوں کے لیے اس سے خوبصورت چیز کیا ہو سکتی ہے کہ وہ اپنے ملک کو بہتر بنانے کے لیے لڑائی لڑیں۔

جگجیت کے بارے میں مزید جانیے ہمارے ساتھی دلجیت آمی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔۔۔